وزارت خارجہ نے ان میڈیا رپورٹس کو فرضی اور من گھڑت قرار دیا ہے جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس سال اپریل میں امریکہ اور کناڈا میں ہندوستانی سفارتخانوں کو غیر مقیم سکھ تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
Published: undefined
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے آج یہاں میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا، "ہم سختی سے کہتے ہیں کہ اس طرح کی رپورٹیں فرضی اور مکمل طور پر من گھڑت ہیں۔ ایسا کوئی میمورنڈم نہیں ہے۔"
Published: undefined
مسٹر باغچی نے کہا، "یہ ہندوستان کے خلاف مسلسل غلط معلومات پھیلانے کی مہم کا حصہ ہے۔ زیر بحث آؤٹ لیٹ پاکستانی انٹیلی جنس کی طرف سے پھیلائی گئی فرضی بیانیے کو پھیلانے کے لیے جانا جاتا ہے۔ مصنفین کی پوسٹس اس ایسوسی ایشن کی تصدیق کرتی ہیں۔ جو لوگ اس طرح کی جھوٹی خبروں کو فروغ دیتے ہیں، وہ صرف اپنی ساکھ پر ایسا کرتے ہیں۔"
Published: undefined
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، اپریل 2023 میں وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ خفیہ یادداشت کے حوالے سے دعوی کیا گیا ہے کہ حکومت ہند نے شمالی امریکہ میں اپنے قونصل خانے کو ہدایت دی تھی کہ وہ مغربی ممالک میں غیر مقیم سکھ تنظیموں کے خلاف ’’ایکشن پلان‘‘ شروع کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز