نئی دہلی: قومی راجدھانی خطہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آنے والے دنوں میں دھول بھری آندھی، تیز ہوائیں اور بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ اسکائی میٹ ویدر کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے آئندہ چار پانچ دنوں کے دوران دہلی، نوئیڈا، گڑگاؤں، فرید آباد اور غازی آباد میں دھول بھری آندھی کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
اسکائی میٹ نے کہا کہ دہلی اور این سی آر کے الگ الگ مقامات پر ہلکی بارش اور گرج کے ساتھ بوندا باندی ہو سکت ہے۔ موسم کی پیش گوئی کرنے والی تنظیم نے کہا، ’’اگلے ہفتہ کے آخر تک جنوب مغرب مانسوس این سی آر میں داخل ہو سکتا ہے، کیوں کہ خلیج بنگال کے اوور کم دباؤ کا علاقہ بن گیا ہے، جو شدید روپ اختیار کر راہ ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں نوئیڈا، گڑگاؤں، فرید آباد اور غازی آباد میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے اور لو کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined