راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے اس بار لوک سبھا انتخابات میں 6 خواتین کو میدان میں اتارا ہے، جن میں سے 5 پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گی۔ اس بار آر جے ڈی کے ٹکٹ پر 23 امیدوار انتخابی مہم میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔ آر جے ڈی نے 6 خواتین کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ ان میں آر جے ڈی کے قومی صدر لالو پرساد یادو کی 2 بیٹیاں میسا بھارتی اور روہنی اچاریہ کے علاوہ بیما بھارتی، ریتو جیسوال، انیتا دیوی اور ارچنا رویداس شامل ہیں۔ میسا بھارتی کے علاوہ دیگر 5 خواتین پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔
Published: undefined
لالو-رابڑی کی بیٹی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ میسا بھارتی تیسری بار پاٹلی پتر پارلیمانی سیٹ سے الیکشن لڑنے جا رہی ہیں۔ اس سے قبل میسا بھارتی نے 2014 اور 2019 میں پاٹلی پتر سیٹ سے الیکشن لڑا تھا لیکن دونوں بار انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار رام کرپال یادو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس الیکشن میں بھی میسا بھارتی کا مقابلہ سابق مرکزی وزیر بی جے پی امیدوار رام کرپال یادو سے ہوگا۔ جبکہ دوسری بیٹی روہنی آچاریہ پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں سارن پارلیمانی سیٹ سے میدان میں ہیں۔ ان کے علاوہ بیما بھارتی پورنیہ سے، ریتو جیسوال شیوہر سے، انیتا دیوی مونگیر اور ارچنا رویداس جموئی (محفوظ) سیٹ سے لوک سبھا انتخابات میں قسمت آزمائیں گی۔
Published: undefined
سال 2019 کے انتخابات میں مہا گٹھ بندھن میں شامل آر جے ڈی کے ٹکٹ پر تین خواتین ، پاٹلی پتر پارلیمانی سیٹ سے میسا بھارتی، سیوان سے سابق باہوبلی رکن پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کی اہلیہ حنا شہاب اور نوادہ سے راج بلبھ یادو کی بیوی وبھا دیوی نے آر جے ڈی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا لیکن تینوں کو کامیابی نہیں ملی۔ اس الیکشن میں آر جے ڈی نے پچھلے انتخابات کے مقابلے دو گنی (6) خواتین کو میدان میں اتارا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined