قومی خبریں

بے پناہ خصوصیات رکھنے والا ’جامن‘ پہلی مرتبہ ہندوستان سے پہنچا لندن

ایگریکلچر اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( اے پی ای ڈی اے) کے اسسٹنٹ جنرل منیجر ڈاکٹر سی بی سنگھ نے کہا کہ اترپردیش کے جامن کا لندن کے بازار میں خیرمقدم کیا جارہا ہے۔

جامن، تصویر قومی آواز
جامن، تصویر قومی آواز 

نئی دہلی: دنیا بھر کے لوگوں میں صحت سے متعلق بڑھتی بیداری اور ذیابیطس سے بچاؤ والی خصوصیت کی وجہ سے ملک سے پہلی مرتبہ جامن کی کھیپ لندن برآمد کی گئی۔ اتر پردیش سے لندن میں جامن کی پہلی کامیاب کھیپ کی برآمد ات نے برآمد کنند گان اور کسانوں کو اس دیسی پھل کی کاشت اور تجارت کے امکانات میں اضافہ کر دیا ہے۔ پہلی مرتبہ بٹور (کانپور) میں پیدا ہونے والے جامن کے پھلوں کی برآمدات ایگریکلچر اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) کے رجسٹرڈ ایکسپورٹر کے ذریعے جون کے پہلے ہفتے کی گئی اور برآمدات جاری ہے جو ٹنوں میں ہے۔ حالیہ ہندوستانیوں اور غیر ملکی افراد میں جامن کے پھلوں کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

ایگریکلچر اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( اے پی ای ڈی اے) کے اسسٹنٹ جنرل منیجر ڈاکٹر سی بی سنگھ نے کہا کہ اترپردیش کے جامن کا لندن کے بازار میں خیرمقدم کیا جارہا ہے اور آم کے علاوہ اس پھل کی برآمدات کے بہت امکانات ہیں۔ برآمد کنندگان کو معیاری پھل اور پیکیجنگ ٹیکنالوجی کی وجہ سے دور کے بازاروں میں کھیپ بھیجنے میں مدد ملی ہے۔ جامن کی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے یورپ اور مشرق وسطی کے ممالک میں اعلی معیار کے جامن کے پھلوں کی برآمد ات کے اچھے امکانات ہیں۔

Published: undefined

جامن ذیابیطس سے بچاؤ والی خصوصیات کے سبب تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ اس میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں بائیوٹک مرکبات اچھی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ان کا انسانی صحت کے لئے فائدہ مند ہونے کے ثبوت سائنسی تجربات پر مبنی ہے۔ حیرت انگیز بائیو ایکٹیو مرکب دل، صحت، ہاضمہ اور مسوڑوں کی صحت سے متعلق اصلاحات میں مدد کرتے ہیں۔ جامن کے طبی کئی فوائد کی وجہ سے اس کے شوقین کچھ لوگ گودے کا لطف اٹھاتے ہیں اور ہیلتھ سپلیمنٹ کے طور پر استعمال کرنے کے لئے گھٹلی کا پاؤڈر بنا کر رکھتے ہیں۔

Published: undefined

پہلے جامن کی برآمدات کے امکانات سے بے خبر برآمد کنندگان اب اس انوکھے پھل کو یورپی ممالک میں ایکسپورٹ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جہاں لوگ اس طرح کے غیر معمولی اور غیرملکی مصنوعات کے لئے پریمم قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔ زیادہ تر یورپی بازاروں میں جامن ایک نادر پھل ہے، اس کے نتیجے میں اگر اس پھل کی منظم برآمدات کو فروغ دیا جاتا ہے تو پروڈیوسر اور برآمد کنندگان مناسب منافع کما سکیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined