قومی خبریں

آزادی کے امرت دور کے لیے مودی نے پنچ پران کا منتر دیا

تاریخی لال قلعہ کی فصیل سے ملک کے 76ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ "آنے والے 25 سالوں کے لیے، ہمیں اپنی طاقت، عزم اور صلاحیت کو 'پنچ پران' پر مرکوز کرنا ہوگا۔"

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس
پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر آج ملک کو پنچ پران کا منتر دیا اور ہموطنوں سے اپیل کی کہ آج سے شروع ہو رہے 'امرت کال' میں ہمیں چاہیے کہ ملک کو انسانیت پر مبنی ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لیے بڑے عزم اور بڑے خوابوں کے ساتھ آگے کا سفر شروع کریں۔

Published: undefined

یہاں تاریخی لال قلعہ کی فصیل سے ملک کے 76ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ "آنے والے 25 سالوں کے لیے، ہمیں اپنی طاقت، عزم اور صلاحیت کو 'پنچ پران' پر مرکوز کرنا ہوگا۔" انہوں نے کہا کہ پہلا پران ہے- اب ملک ایک بڑے عزم کے ساتھ آگے بڑھے گا اور وہ عزم ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا ہے۔ دوسرا پران ہے اگر ذہن کے اندر کسی کونے میں غلامی کا کوئی نشان بھی موجود ہے تو ہمیں اس سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ تیسرا پران ہے- ہمیں اپنے ورثے پر فخر ہے۔ چوتھا پران اتحاد و یکجہتی اور پانچواں پران شہریوں کا فرض ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک کی نوجوان نسل پرامید نسل ہے اور وہ اپنی آنکھوں کے سامنے ہندوستان کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ جو نوجوان آج 25 سال کے ہیں وہ آزادی کے صد سالہ سال میں 50-55 سال کے ہو جائیں گے۔ ان کی زندگی کا سنہرا دور ہندوستان کے خوابوں کو پورا کرنے کا دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بڑے عزم کے ساتھ چلیں، اب ملک رکنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت پر مبنی نظام تیار کریں گے۔ انسانیت پر مبنی ترقی کے لیے دنیا کے سامنے مثال بنیں۔

Published: undefined

صفائی سے لے کر بجلی اور پانی تک کئی شعبوں میں ملک کے شہریوں کی طرف سے حاصل کی گئی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ آنے والے 25 سال ہمیں پران اور عزم کے ساتھ متحد ہو کر ہر شعبے میں خود انحصاری کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خود انحصار ہندوستان کسی حکومت کا پروگرام نہیں ہے۔ یہ معاشرے کا خواب ہے۔ یہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ 130 کروڑ ہندوستانیوں کی ٹیم انڈیا ہندوستان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined