قومی خبریں

وزیر برائے خوراک پاسوان نے خریدا سیب، پھلوں پر لگا تھا ’ویکس‘، ہوئی بڑی کارروائی

سیب پر ’ویکس‘ لگا دیکھ کر مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے اس کی جانکاری وزارت برائے خوراک کے افسران کو دی جنھوں نے فوراً خان مارکیٹ کی اس مشہور دکان پر چھاپہ مارا جہاں سے سیب خریدا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مرکز کی مودی حکومت میں خوردنی اشیا میں ملاوٹ کی خبریں کئی بار آ چکی ہیں، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر برائے خوراک رام ولاس پاسوان بھی اس کے شکار ہو گئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ملک کے دور دراز علاقے کی بات تو چھوڑ دیجیے، راجدھانی دہلی میں پاسوان نے’ویکس‘ لگے ہوئے سیب خریدے۔ دراصل اتوار کے روز پاسوان نے اپنے اسٹاف سے روسی سلاد کھانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس کے بعد ان کا اسٹاف دہلی کے خان مارکیٹ گیا اور وہاں سے ضروری سامان لینے کے بعد ایک مشہور دکان سے سیب خریدا۔ بعد میں معلوم پڑا کہ اس سیب پر ’ویکس‘ لگا ہوا ہے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق رام ولاس پاسوان نے اسٹاف کو پھلوں کو اچھی طرح دھونے کی ہدایت دی تھی۔ پھر جب اسٹاف نے پھلوں کو دھونا شروع کیا تو اسے یہ عجیب لگا کہ پھل ٹھیک طرح سے دھل نہیں پا رہے ہیں۔ پانی سے سیب دھونے پر وہ پھسل رہا تھا۔ اس کے بعد اسٹاف نے سیب کو چاقو سے کھرچ کر دیکھا تو اس پر ویکس لگا ہوا ملا۔ دراصل سیب پر چمک لانے کے لیے دکاندار ’ویکس‘ لگاتے ہیں اور خریداروں کو دھوکہ دیتے ہیں۔ پاسوان بھی اسی دھوکہ کے شکار بن گئے۔ اسٹاف نے جب اس بات کی جانکاری پاسوان کو دی تو وہ حیران رہ گئے۔ وزیر برائے خوراک نے جب سیب کی قیمت پوچھی تو وہ یہ جان کر بھی حیرت میں رہ گئے اسٹاف نے سیب 420 روپے فی کلو خریدا ہے۔

Published: undefined

سیب پر ’ویکس‘ لگائے جانے اور اتنے مہنگے ہونے کی جانکاری ملنے کے بعد پاسوان نے وزارت برائے خوراک کے افسروں کو پوری تفصیل بتائی۔ افسران نے فوراً خان مارکیٹ کی اس مشہور دکان پر چھاپہ ماری کی۔ اس دوران سبھی پھلوں پر ’ویکس‘ لگا ہوا ملا۔ اس کے بعد چھاپہ ماری کرنے گئی ٹیم نے دکاندار کا چالان بھی کاٹا۔

Published: undefined

افسران کو وہاں موجود دکانداروں نے بتایا کہ انہوں نے سیب کو آزاد پور منڈی سے خریدا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شکایت ملنے کے بعد انہوں نے دکان سے پھل ہٹا دئیےتھے۔ یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ملاوٹ خوروں اور دھوکہ بازوں کے خلاف لگام کسنے کی ذمہ داری بھی رام ولاس پاسوان کے محکمہ کی ہی ہے۔ اس کے باوجود راجدھانی دہلی کے وی آئی پی بازار میں پھل فروش بلا روک ٹوک خریداروں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined