لکھنؤ:اعلی حضرت ہیلپنگ سوسائٹی کی صدر و تین طلاق کے معاملے میں پیش پیش رہنے والی سماجی کارکن ندا خان نے اتوار کو بی جے پی کی رکنیت اختیار کرلی۔ اس دوران ایس پی لیڈر شیوچرن پرجاپتی بھی بی جے پی میں شامل ہوئے۔ بی جے پی کے سابق صدر و جوائننگ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر لکشمی کانت واجپئی نے یہاں واقع پارٹی دفتر میں ندا خان اور دیگر پارٹیوں سے آئے لیڈروں کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ ندا خان اتحاد ملت کونسل کے صدر مولانا توقیر رضا کے بھتیجے کی طلاق شدہ بیوی ہے۔
Published: undefined
اس دوران ڈاکٹر واجپئی نے سابق وزیر شیو چرن پرجاپتی کے علاوہ بی ایس پی کے سینئر لیڈر و سابق وزیر اعلی کے چیف صلاح کار رہے گنگا رام امبیڈکر اور ایس پی کی لوہیا واہنی کے سابق صدر راکیش پال سمیت دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کو بی جے پی میں شامل کیا۔ انہوں نے ان لیڈروں کا بی جے پی کنبے میں استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ان سبھی کے آنے سے پارٹی کی عوامی حمایت کو تقویت ملے گی۔
Published: undefined
ملحوظ رہے کہ بی جے پی کی رکنیت اختیار کرنے والی ندا خان اسلام کے عائلی نظام کے خلاف آواز بلند کرنے و مسلم رہنماؤں کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں رہی ہیں۔ اور گاہے بگاہے بی جے پی کا اسٹیج شیئر کرتی رہی ہیں۔
Published: undefined
ندا کی سال 2015 میں درگاہ اعلی حضرت کے سربراہ سبحان رضا خان سبحانی کے چھوٹے بھائی عثمان رضا خان عرف انجم میاں کے بیٹے شیران رضا خان کے ساتھ شادی ہوئی تھی، لیکن جلد ہی دونوں میں طلاق ہوگئی۔ فی الحال ندا خان کا معاملہ طلاق ثلاثہ کے حوالے سے عدالت میں زیر غور ہے۔ ندا نے اعلی حضرت ہیلپنگ سوسائٹی کی تشکیل کی ہے جس کی وہ صدر ہیں اور اس کے بینر کے نیچے طلاق شدہ خواتین کی مدد کا دعوی کرتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined