پدم بھوشن اعزاز یافتہ بہار کی لوک گلوکارہ شاردا سنہا کی حالت سنگین ہے۔ انہیں نئی دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں۔ ان کے لیے ایک ایک منٹ اہم مانا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ان کے بیٹے انشومن سنہا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرکے شاردا سنہا کی صحت سے متعلق تازہ صورت حال کی جانکاری دی ہے۔
Published: undefined
انشومن سنہا نے ویڈیو میں دیوی چھٹھی سے ان کے ٹھیک ہونے کے لیے پرارتھنا کرنے کی اپیل کی ہے۔ چھٹھ پرو کے دوران گیت گانے کے لیے مشہور شاردا سنہا کو بیماری کی وجہ سے 25 اکتوبر کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ 27 اکتوبر کو ان کے بیٹے نے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سوشل میڈیا کے توسط سے لوگوں کو دی تھی۔ اس دوران جنتادل یو کے رام ناتھ ٹھاکر نے اسپتال جاکر شاردا سنہا سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے ایمس کے ڈائرکٹر کو بہتر سے بہتر علاج کرنے کی گزارش بھی کی ہے۔ حالانکہ شاردا سنہا کی حالت ابھی بھی نازک بنی ہوئی ہے۔
Published: undefined
جہاں ایک طرف شاردا سنہا اپنی بیماری سے لڑی رہی ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں وہیں ان کے بیٹے نے چھٹھ سے قبل اپنا نیا گانا 'دُکھوا مٹائین چھٹھی میّا' جاری کیا ہے۔ کئی سوشل میڈیا یوزرس نے کمنٹ سیکشن میں شاردا سنہا کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
شاردا سنہا کو بہار کوکیلا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وہ ایک ہندوستانی لوک گلوکارہ ہیں جنہیں بھوجپوری، میتھلی اور مگہی موسیقی میں ان کے اہم تعاون کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے بہار کی روایتی موسیقی کو مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے کچھ خاص مشہور گانوں میں 'کاہے تو سے سجنا' اور 'پہلے پہل ہم کئی' شامل ہیں۔ انہیں ہندوستانی موسیقی اور ثقافت میں اہم خدمات کے لیے 2018 میں پدم بھوشن اعزاز سے نوازا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined