نئی دہلی: دہلی- این سی آر اور مغربی اتر پردیش سمیت پورے شمالی ہند میں اس وقت کڑاکے کی سردی کے ساتھ شدید دھند پڑ رہی ہے، جس کے سبب ایک طرف جہاں معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں وہیں سڑک، فضائی اور ریل کی آمد و رفت بھی متاثر ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہلی میں سینکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں یا منسوخ کر دی گئیں۔ وہیں متعدد ٹرینں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کی رپورٹ میں دہلی ایئرپورٹ ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا کہ دھند کی موٹی چادر چھانے کی وجہ سے گزشتہ 10 گھنٹوں کے دوران 110 سے زیادہ بین الاقوامی اور گھریلوں پروازوں کو تاخیر ہوئی، جبکہ تقریباً 25 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔
Published: undefined
شدید دھند نے ریل کی آمد و رفت کو بھی متاثر کیا ہے اور شمالی ریلوے کی تقریباً 20 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ ٹرینوں کی تاخیر سے مسافروں کو کافی پریشای کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریلوے سے موصول اطلاع کے مطابق، ٹرینیں ایک گھنٹے سے 6.30 گھنٹے تک کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ دہلی علاقہ میں 20 ٹریں تاخیر سے آ رہی ہیں۔
Published: undefined
ماہرین موسمیات کے مطابق منگل کی شب تقریباً 11 بجے دہلی کے پالم میں حد نگاہ کم ہو کر 300 میٹر ہی رہ گئی۔ رات بھر یہی صورت نظر آئی، تاہم بدھ کی صبح 8.30 بجے حد نگاہ میں قدرے بہتری آئی اور یہ 600 میٹر درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نصف شب کے بعد بہار، مشرقی یوپی، شمالی ایم پی، مغربی یوپی اور شمالی مغربی راجستھان کے کچھ حصوں میں شدید دھند تاحال چھائی ہوئی ہے اور کچھ گھنٹوں تک ایسی ہی صورت حال برقرار رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined