نئی دہلی: شمالی ہندوستان میں سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے کڑاکے کی سردی ہو رہی ہے۔ بیشتر علاقے دھند کی چارد میں لپٹے ہوئے اور مرئیت بہت کم ہو گئی ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں بھی زبردست سری پڑ رہی ہے اور بدھ کے روز یہاں کا کم از کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے جنوری شروع ہونے سے پہلی ہی دہلی میں سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
Published: 31 Dec 2020, 9:11 AM IST
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج کم از کم درجہ حرارت 3 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔
Published: 31 Dec 2020, 9:11 AM IST
محکمہ موسمیات کے علاقائی پیش گوئی کے مرکز کے سربراہ کلدیپ سریواستو نے بتایا کہ ہمالیہ کی طرف سے شمالی-شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے سبب شمالی ہندوستان میں درجہ حرارت میں گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ ادھر جموں و کشمیر میں بھی سرد لہریں چل رہی ہیں اور پوری وادی کشمیر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ہے۔
اتر پردیش میں مختلف مقامات پر گھنی دھند چھائی ہوئی ہے اور ریاست کے کچھ مقامات پر سرد لہریں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 3 جنوری سے 5 جنوری تک ہماچل پردیش میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
Published: 31 Dec 2020, 9:11 AM IST
ادھر، پنجاب اور ہریانہ میں بھی سرد ہواؤں اور دھند کی صورت حال بنی ہوئی ہے۔ ہریانہ کے امبالہ اور کرنال میں رات کو زبردست سردی محسوس کی جا رہی ہے۔ جبکہ پنجاب اور ہریانہ کے متعدد مقامات پر صبح کے وقت دھند چھائی رہی جس کے سبب مریئت کم ہو گئی۔
راجستھان کے بیکانیر، جے پور، کوٹہ اور بھرت پور کے کچھ مقامات پر سرد لہر چلنے اور پالا پڑنے کی وجہ سے معلومات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔
Published: 31 Dec 2020, 9:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 Dec 2020, 9:11 AM IST