مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو ہندوستانی فضائیہ کے کمانڈرس سے کچھ اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ اس دوران انھوں نے فضائیہ سے عالمی سطح پر تیزی سے بدلتے جغرافیائی سیاسی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایئر ڈیفنس سسٹم کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ان بدلتے حالات کے درمیان ضروری ہے کہ افواج خود کو مضبوط بنائیں۔
Published: undefined
دراصل ہندوستان میں پہلی بار دو روزہ فضائیہ کمانڈرس کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے۔ اس سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ افسران کو ہندوستان کے فضائی دفاعی سسٹم کو مضبوط کرنے اور ڈرون کے استعمال پر مرکوز ہونا چاہیے۔ بتایا گیا ہے کہ کمانڈرس کے درمیان حماس-اسرائیل جنگ اور روس-یوکرین جنگ میں پیدا حالات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
Published: undefined
راجناتھ سنگھ نے اس کمانڈرس کانفرنس میں کہا کہ ’’موجودہ عالمی صورت حال میں کئی نئے چیلنجز سامنے آ رہے ہیں۔ ہمیں ہمیشہ ان سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔‘‘ اس میٹنگ میں فضائیہ چیف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری کی طرف سے پاکستان اور چین سے ملحق ہندوستانی سرحد پر ہوائی سیکورٹی معاملے کا تجزیہ بھی کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined