حیدرآباد: روشنیوں کے تہوار دیوالی کے پیش نظر شہر حیدرآباد کے بیشتر بازاروں میں بڑے پیمانہ پر پھول فروخت کے لئے لائے گئے ہیں۔ تہوار کی وجہ سے پھولوں کی طلب اور قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تہوار کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں پھول خرید رہے ہیں۔ جاریہ سال ریاست کے کئی مقامات پر بارش کی وجہ سے پھولوں کے پودوں کو نقصان ہوا اور اس کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔
Published: undefined
پھولوں کے تہوار بتکماں اور دسہرہ کے برخلاف اس مرتبہ شہر کے بازاروں میں مختلف پھولوں کی بڑی تعداد میں آمد ہوئی ہے۔ شہر کی مارکٹس میں دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاستوں کرناٹک اور مہاراشٹر سے بھی پھولوں کی بڑی تعداد لائی گئی۔
Published: undefined
دیوالی کے موقع پر گھروں اور منادر کو سجانے کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر، کمرشیل کمپلکسس کو پھولوں سے سجایا جاتا ہے جس کے لئے ان پھولوں کی بڑے پیمانہ پر خریداری کی جاتی ہے۔ ان پھولوں کی قیمت ان کے معیار کے لحاظ سے 70روپئے تا 250روپئے کے درمیان ہے۔ پھولوں کے کسانوں نے کہا کہ اس مرتبہ بارش کی وجہ سے پھولوں کی پیداوار میں کمی ہوئی جس کے نتیجہ میں اس کی قیمت میں اضافہ درج کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز