ملک کے پہلے وزیر عظم پنڈت جواہر لال نہرو کی آج 54 ویں برسی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کے صدر راہل گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق صدر پرنب مکھرجی سمیت متعدد بڑے رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
Published: undefined
جواہر لال نہرو کی پیدائش 14 نومبر 1889 کو ہوئی تھی جب کہ انتقال 27 مئی 1964 کو ہوا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی صبح ٹوئٹ کر کے پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
Published: undefined
ادھر کانگریس کے صدر راہل گاندھی اپنے نانا جواہر لال نہرو کی سمادھی ’شانتی ون‘ پر پہنچے اور خراج عقیدت پیش کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز