بہار میں اہم ندیوں کی آبی سطح میں ہوئے اضافہ کے بعد سیلاب نے ایک بار پھر قہر ڈھانا شروع کر دیا ہے۔ اس درمیان سمستی پور ریل ڈویژن کے سمستی پور-دربھنگہ روٹ پر حیا گھاٹ اور تھلوارا اسٹیشن کے درمیان سیلاب کا پانی ریل پل پر آ جانے کی وجہ سے اس راستے پر چلنے والی کئی ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے، جب کہ کئی ٹرینوں کا راستہ بدل دیا گیا ہے۔
Published: undefined
ایسٹ سنٹرل ریلوے کے چیف عوامی رابطہ افسر راجیش کمار نے بتایا کہ سمستی پور ریل ڈویژن کے سمستی پور-دربھنگہ ریلوے لائن کے وسط یعنی حیا گھاٹ اور تھلوارا اسٹیشن کے درمیان واقع ریل پل نمبر 16 (کلو میٹر 22/6-8) کے نزدیک سیلاب کا پانی آ جانے کے سبب مسافر سیکورٹی کے مدنظر تھلوارا-حیاگھاٹ ریلوے لائن سے گزرنے والی ٹرینوں کے راستے میں تبدیلی کی گئی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ یکم ستمبر کو جے نگر-پٹنہ اسپیشل ٹرین، جے نگر-بھاگلپور، سمستی پور-دربھنگہ، دربھنگہ-سمستی پور، سمستی پور-جے نگر، جے نگر-سمستی پور، منیہاری-جے نگر، جے نگر-منیہاری اسپیشل ٹرین بھی بدھ کو نہیں چلیں گی۔
Published: undefined
راجیش کمار نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ جے نگر-راجندر نگر ٹرمینل، راجندر نگر ٹرمینل-جے نگر اسپیشل ٹرین، سہرسہ-راجندر نگر ٹرمینل، راجندر نگر ٹرمینل-سہرسہ اسپیشل ٹرین اور دربھنگہ-احمد آباد اسپیشل ٹرین کا ٹرانسپورٹیشن بھی روک دیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ کئی ٹرینوں کو جزوی طور پر بھی روکا گیا ہے۔ کمار ے کہا کہ بدھ کو اس راستے سے چلنے والی تقریباً 10 ٹرینوں کے راستے میں تبدیلی کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined