قومی خبریں

آسام کے 9 اضلاع میں سیلاب کا قہر، 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر، کئی علاقوں میں معمولات زندگی ٹھپ، 6 افراد ہلاک

ناگاؤں، کریم گنج، ہیلاکانڈی، مغربی کاربی آنگلونگ، کچھار، ہوجئی، گولاگھاٹ، کاربی آنگلنگ اور دیما ہساؤ ضلع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>آسام میں سیلاب کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

آسام میں سیلاب کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 

گردابی طوفان کے سبب آسام میں پیدا سیلاب والے حالات نے 9 اضلاع کے تقریباً 2 لاکھ لوگوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ 28 مئی سے اب تک تقریباً 6 لوگوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔ ریاست کا 3238.8 ہیکٹیر فصل والا علاقہ غرقاب ہو گیا ہے، جبکہ 234535 مویشی متاثر ہوئے ہیں۔ کئی مقامات میں برہمپتر اور براک ندیوں کے ساتھ ساتھ ان کی معاون ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔

Published: undefined

گردابی طوفان ریمل کے سبب ناگاؤں، کریم گنج، ہیلاکانڈی، مغربی کاربی آنگلونگ، کچھار، ہوجائی، گولاگھاٹ، کاربی آنگلنگ اور دیما ہساؤ ضلع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ میگھالیہ کے لمسلم علاقہ میں زوردار بارش کے سبب قومی شاہراہ 6 کا 20 میٹر حصہ بہہ گیا ہے۔ اس وجہ سے کچھار، کریم گنج اور ہیلاکانڈی ضلعوں کا ریاست کے دیگر حصوں اور شمال مشرقی علاقوں سے سڑک رابطہ ٹوٹ گیا ہے اور کئی گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ سیلاب کے سبب سب سے زیادہ 112246 لوگ کچھار میں متاثر ہیں، جبکہ کریم گنج میں 37000، ہوجائی میں 22058 اور ہیلاکانڈی میں 14308 لوگ متاثر ہیں۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق براک وادی اور دیما ہساؤ کے چار اضلاع میں معمولات زندگی ٹھپ ہو گیا ہے۔ جمعرات کو دیگر متاثرہ ضلعوں سے رک رک کر بارش اور آندھی کی خبریں آئی ہیں۔ کریم گنج، کچھار اور ہیلاکانڈی ضلعوں میں براک ندی اور اس کی معاون ندیاں، مثلاً لونگئی، کشیارا، سنگلا اور کٹکھال کئی مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ اس سے لگاتار آبی سطح بڑھ رہی ہے۔ کریم گنج میں 4 پشتے بھی متاثر ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined