قومی خبریں

بہار میں کوسی اور گنڈک ندیوں میں طغیانی، نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ

گنڈک ندی گوپال گنج کے ڈومریا گھاٹ پر خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ ارریہ میں بکرا اور پرمان ندیوں میں طغیانی کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سیلاب، علامتی تصویر&nbsp; / آئی اے این ایس</p></div>

سیلاب، علامتی تصویر  / آئی اے این ایس

 

بہار میں سیلابی پانی کی وجہ سے کئی علاقوں میں خطرہ منڈلا رہا ہے۔ بہار اور نیپال میں بارش کے بعد ریاست کی ندیوں میں طغیانی آگئی ہے۔ اس کی وجہ سے ریاست کے کئی اضلاع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہونے لگا ہے۔ محکمہ آبی وسائل کے اہلکار الرٹ موڈ پر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی باندھوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

محکمہ آبی وسائل کے مطابق ریاست میں بعض مقامات پر گنڈک اور کوسی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ جمعرات (4 جولائی) کی دوپہر 2 بجے ویر پور براج پر کوسی ندی میں پانی کا اخراج 1,08,600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح والمیکی نگر براج پر گنڈک کا پانی کا اخراج دوپہر 2 بجے 88,300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اندر پوری براج پر سون ندی کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں دریائے سون میں پانی کا بہاؤ صبح 10 بجے 4,094 کیوسک تھا جو دوپہر 2 بجے بڑھ کر 5,564 کیوسک ہوگیا۔

Published: undefined

دریں اثنا گنڈک ندی گوپال گنج کے ڈومریا گھاٹ پر خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے جبکہ کوسی ندی کھگڑیا کے بلتارا میں سرخ نشان سے اوپر ہے۔ ارریہ میں بکرا اور پرمان ندیوں میں طغیانی کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ چھوٹی ندیوں کے پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کئی مقامات پر ندی کا پانی نشیبی علاقوں میں پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب بہار کے گوپال گنج میں 43 پنچایتوں کو سیلاب کا خطرہ ہے۔ پتہرا، وشومبھر پور، دیو پور اور ٹنڈس پور باندوں کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔ محکمہ آبی وسائل نے فیلڈ میں تعینات انجینئروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دریاؤں کے پانی کی سطح پر نظر رکھیں اور دورے کے دوران ڈیم کی نگرانی کریں۔ اس کی رپورٹ روزانہ ہیڈ کوارٹر کو دینی ہے تاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچاؤ کا کام بروقت شروع کیا جا سکے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے جمعہ (5 جولائی) کی صبح تک بہار کے کوسی، مہانندا، باگمتی، ادھوارہ، گنڈک ندیوں کے علاقوں میں معمول سے درمیانے درجے کی بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔ جبکہ سون اور پون پون ندیوں کے علاقے میں ہلکی سے درمیانی اور نارتھ کویل، کنہر اور سون ندی کے بالائی حصوں میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined