قومی خبریں

کشمیر میں سیلاب، تریپورہ اور پڈوچیری میں گرمی کی لہر،کئی ریاستوں میں اسکول اور کالج بند کرنے کا حکم

محکمہ موسمیات نے ملک کی کئی ریاستوں میں ہیٹ ویو کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق مغربی بنگال، اڈیشہ، بہار اور جھارکھنڈ میں اگلے تین دنوں تک شدید گرمی رہے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ملک کی بیشتر ریاستوں میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری  ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے مشرقی ہندوستان میں یکم مئی تک ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی ہے۔ تاہم ہیٹ ویو وارننگ کے پیش نظر تریپورہ نے اپنے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ ادھر جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں بارش کے بعد سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

Published: undefined

شدید بارش کی وجہ سے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے کپواڑہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسلسل بارش اور سیلاب جیسے حالات کے پیش نظر منگل کو کشمیر بھر میں اسکول اور کالج بند رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے تریپورہ میں ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی ہے۔ تریپورہ حکومت نے گرمی کی لہر کی وجہ سے ریاست بھر کے تمام اسکولوں میں یکم مئی (بدھ) تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ پڈوچیری میں گرمی کی لہر کی وجہ سے 5 جون تک چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ملک کی کئی ریاستوں میں ہیٹ ویو کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق مغربی بنگال، اڈیشہ، بہار اور جھارکھنڈ میں اگلے تین دنوں تک شدید گرمی رہے گی۔ مغربی بنگال، اڈیشہ اور بہار، جھارکھنڈ کے کچھ حصوں میں یکم مئی تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں 29 اپریل سے یکم مئی تک اور مشرقی اتر پردیش میں 30 اپریل تک ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہے گی۔ اس دوران مغربی آسام، میگھالیہ، تریپورہ، کیرالہ اور ساحلی کرناٹک میں 2 مئی تک گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے بنگال اور اڈیشہ میں شدید گرمی کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں 30 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined