برازیل میں گزشتہ ایک ہفتے سے ہو رہی بارش نے تباہناک سیلاب والی حالت پیدا کر دی ہے۔ خصوصاً ریاست ریو گرینیڈ ڈو سول میں کئی علاقے سیلاب کی زد میں آ چکے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے اب تک 100 سے زائد لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں اب تک 14 لاکھ افراد اس بارش اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 2 لاکھ افراد کو اپنا گھر چھوڑنا پڑ گیا ہے۔ ہزاروں افراد تو لاپتہ بتائے جا رہے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
Published: undefined
برازیل کے سول ڈیفنس ایجنسی نے جانکاری دی ہے کہ سیلاب اور بارش کی وجہ سے اب تک 99800 گھر جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ ریو گرینیڈ ڈو سول میں 29 اپریل سے زوردار بارش ہو رہی ہے جس سے یہاں کے 414 شہر سیلاب کی زد میں پھنس چکے ہیں۔ اس علاقہ میں تقریباً 130 افراد لاپتہ ہیں۔ سیلاب متاثرہ شہروں میں پھنسے لوگوں کے پاس پینے کے لیے پانی تک نہیں ہے۔ کئی مقامات پر ٹیلی فون اور انٹرنیٹ خدمات بھی رخنہ انداز ہیں۔
Published: undefined
اس درمیان برازیل کے صدر لوئز ایناسیو لولا دا سلوا نے وعدہ کیا ہے کہ عوام کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے وسائل کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے اور مدد پہنچانے کے لیے ریاست بھر میں تقریباً 15000 فوجی، فائر بریگیڈ دستہ، پولیس اور سماجی کارکنان سخت محنت کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز