قومی خبریں

اتراکھنڈ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ندیوں میں طغیانی، اسکول بند، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات نے پتھورا گڑھ، چمپاوت، نینی تال، باگیشور، الموڑہ اور ادھم سنگھ نگر اضلاع کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اتراکھنڈ میں بارش/ علامتی تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

اتراکھنڈ میں بارش/ علامتی تصویر/ سوشل میڈیا

 

پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں مانسون نے اپنارنگ دکھانا شروع کر دیا ہے۔ یہاں ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے ندیوں و نالوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے، ریاست کی 113 سڑکیں بشمول چھ ریاستی شاہراہیں شدید بارش اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں، پوڑی میں اسکولوں کو بند رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں اور لوگوں سے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی پیشن گوئی کے مطابق پتھورا گڑھ، چمپاوت، نینی تال، باگیشور، الموڑہ اور ادھم سنگھ نگر اضلاع کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ دہرادون سمیت پوڑی، ٹہری اور ہری دوار اضلاع میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ موسلادھار بارش کے الرٹ کے پیش نظر پوڑی میں اسکول بند رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آشیش چوہان نے کلاس 1 سے 12 تک کے تمام اسکول بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں تک کماؤں میں شدید بارش کے امکان کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اتراکھنڈ کے کئی حصوں میں اگلے چند دنوں تک شدید بارش کا اورنج الرٹ بھی ہے۔ تمام ضلع مجسٹریٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی ڈیزاسٹر کی صورت میں فوری طور پر بچاؤ کا کام کریں یا سڑکیں بند ہوں تو پی ڈبلیو ڈی یا دیگر متعلقہ محکمے کے ذریعے فوری طور پر کھلوائیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف اور ضلع انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: undefined

اتراکھنڈ میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اس دوران ریاست کی 113 سڑکیں بشمول چھ ریاستی شاہراہیں شدید بارش کے درمیان مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے بند ہو گئیں۔ ان میں زیادہ تر دیہی علاقوں کی سڑکیں شامل ہیں۔ محکمہ تعمیرات عامہ نے ان میں سے کچھ سڑکیں کھول دی ہیں لیکن کئی سڑکیں اب بھی بند ہیں اور انہیں کھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تمام اضلاع میں موسلادھار بارش سے پانی جمع ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

Published: undefined

موسلا دھار بارش کی وجہ سے اتراکھنڈ کے بدری ناتھ دھام میں الک نندا ندی خطرے کے نشان کو عبور کر گئی ہے۔ الک نندا ندی پہلے تپت کنڈ سے 15 فٹ نیچے بہتی تھی اب اس کے پانی کی سطح صرف 6 فٹ رہ گیا ہے۔ اس صورت حال نے لوگوں کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ بدری ناتھ دھام کے پجاریوں کے مطابق بدری ناتھ ماسٹر پلان کے تحت کھدائی کی وجہ سے الک نندا ندی کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ پہاڑوں پر مسلسل بارش ہو رہی ہے اور دریاؤں کے پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں بنائے گئے تمام گھاٹ زیر آب آگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے کے باعث لوگ دریاؤں کے کناروں پر نہ جائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined