یوپی میں جرائم پیشہ کا بولبالا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر ہی کانپور میں فنانسر، بلیا میں صحافی قتل ہو چکے ہیں۔ وہیں اٹاوہ میں دو لڑکوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ صوبہ میں ابتر نظام قانون کی صورت حال پر پرینکا گاندھی نے یوگی حکومت پر حملہ بولا ہے۔
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے صحافیوں کے قتل پر یوگی حکومت پر زبردست حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ تین ماہ میں تین صحافیوں کی جان جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’19 جون کو شبھ منی ترپاٹھی کا قتل، 20 جولائی کو وکرم جوشی کا قتل، 24 اگست کو رتن سنگھ کا قتل۔ 11 صحافیوں پر خبر لکھنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ صحافیوں کے تحفظ اور آزادی کے حوالہ سے یوپی حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے۔"
Published: 25 Aug 2020, 2:45 PM IST
واضح رہے کہ اتر پردیش کے بلیا میں پیر کی شام ایک نجی چینل کے صحافی رتن سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے بدمعاشوں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پہنچے ایس پی دیویندر ناتھ سمیت متعدد اہلکار رات بھر تفتیش میں مصروف رہے۔ اس معاملے میں اب تک 6 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے صحافی کے اہل خانہ کے حق میں 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
Published: 25 Aug 2020, 2:45 PM IST
اطلاعات کے مطابق صحافی رتن سنگھ گاؤں میں کسی سے ملاقات کرنے کے بعد پیر کی شام اپنے گھر واپس جا رہے تھے، تبھی کچھ لوگوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ مقامی لوگوں کے مطابق رتن اپنی جان بچانے کے لئے گاؤں کے پردھان کے گھر میں داخل ہوگئے لیکن حملہ آوروں نے پیچھا نہیں چھوڑا اور ایک ایک کرکے تین گولیاں ان پر چلائیں۔ رتن نے زخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
Published: 25 Aug 2020, 2:45 PM IST
لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے بلیا میں صحافی کے قتل سمیت دیگر وارداتوں کا حوالہ دیتے ہوئے یوگی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی رفتار بتاتے ہیں اور جرائم کا میٹر اس سے دوگنی رفتار میں بھاگنے لگتا ہے۔
Published: 25 Aug 2020, 2:45 PM IST
پرینکا گاندھی نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا، یوپی کے وزیر اعلی حکومت کی اسپیڈ بتاتے ہیں اور جرائم کا میٹر اس سے دو گنی اسپیڈ سے بھاگنے لگتا ہے۔ انہوں نے ریاست میں وقوع پذیر ہونے والے اتوار کو 9 اور پیر کی 12 وارداتوں کا مختصر حوالہ دیتے ہوئے کہا 'یوپی میں صرف دو دنوں کے جرائم کا میٹر ہے۔ یوپی حکومت بار بار جرائم کے واقعات پر پردہ ڈالتی ہے مگر جرائم پیشہ ریاست کی سڑکوں پر ننگا ناچ رہے ہیں۔
Published: 25 Aug 2020, 2:45 PM IST
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ ریاست کی اسمبلی میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی حکومت نظم ونسق اور بہتر ترقی کے لئے دوگنی رفتار میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے این سی آر بی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ گزشتہ تین سالوں میں قتل، لوٹ، اغوا، اور عصمت دری سمیت تمام مجرمانہ معاملات میں قابل ذکر کمی درج کی گئی ہے۔
Published: 25 Aug 2020, 2:45 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Aug 2020, 2:45 PM IST
تصویر: پریس ریلیز