اپنے متنازعہ بیانات کے لیے مشہور بی جے پی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے ایک بار پھر عجیب و غریب بیان دے کر سبھی کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ دراصل کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں سیلاب سے زبردست تباہی مچی ہوئی ہے۔ اس تباہی کو تیجسوی سوریہ نے 'چھوٹی بات' قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی ایک معمولی بات ہے، لیکن لوگ بلاوجہ بات کا بتنگڑ بنا رہے ہیں۔
Published: undefined
بی جے پی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ کا کہنا ہے کہ بنگلورو کا محض پانچ فیصد حصہ ہی سیلاب سے متاثر ہوا تھا۔ لیکن جس طرح سے باتیں ہو رہی ہیں، اس کا مقصد بنگلورو کو بدنام کرنا ہے۔ مخالفین کی کوشش ہے کہ ہمارے وزیر اعلیٰ کو اور حکومت کو بدنام کیا جائے، حالانکہ حکومت لگاتار کام کر رہی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سیلاب کی وجہ سے آج بھی بنگلورو کے حالات پریشان کن دکھائی دیے۔ کئی اپارٹمنٹس اور بلڈنگ میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ شہر کے کئی حصوں میں پانی بھرا ہوا ہے۔ پچیس سالہ ایک لڑکی کی کرنٹ لگنے سے موت بھی ہو گئی ہے۔ لیکن ریاست کی برسراقتدار پارٹی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ تباہی پھیلانے والے سیلاب کو ایک چھوٹی بات تصور کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined