گریٹر نوئیڈا: اتر پردیش کے جیور میں واقع نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پہلی پرواز 2024 میں شروع ہوگی۔ نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ترقی، دیکھ بھال اور اس کے آپریشن کے لئے آج اترپردیش حکومت نے زیورخ ایئر پورٹ انٹرنیشنل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ اس کے بعد ہوائی اڈے کا تعمیراتی کام اب شروع ہو سکے گا۔ اس کی تعمیر کے ساتھ ہی زیورخ جورک ایئر پورٹ انٹرنیشنل کو 40 سال تک ہوائی اڈے کو چلانے اور دیکھ بھال کا بھی حق حاصل ہوگیا ہے۔
Published: undefined
اتر پردیش حکومت کی جانب سے نوئیڈا انٹرنیشنل ائیرپورٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ارون ویر سنگھ اور زیورخ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے یمنا ایئرپورٹ انٹرنیشنل کے سی ای او کرسٹاف شنیل مین نے معاہدے پر دستخط کیے۔
Published: undefined
ارون ویر سنگھ نے بتایا کہ سالانہ 1.2 کروڑ مسافروں کی آمدورفت کے لئے ایک رن وے کے ساتھ ہوائی اڈے کی تعمیر کا پہلا مرحلہ سال 2023-24 تک مکمل ہوجائے گا اور سنہ 2024 میں پروازیں شروع ہوں گی۔ پہلے مرحلے پر 4500 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ ہوائی اڈے کی تعمیر چار مراحل میں ہو گی۔ چوتھے مرحلے تک 30 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے امکانات ہیں۔ چاروں مراحل کی تکمیل کے بعد اس کی صلاحیت سالانہ سات کروڑ مسافروں کی ہوگی اور یہاں دو رن وے بنیں گے۔
Published: undefined
جیور ہوائی اڈہ مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا۔ جیور ہوائی اڈے میں 37.50 فیصد حصہ داری اترپردیش اور اتنی ہی نوئیڈا اتھارٹی کی ہے۔ گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کی حصہ داری 12.50 فیصد اور بقیہ 12.50 فیصد وائی ای آئی ڈی کی ہے۔ یہ ہوائی اڈہ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا متبادل ہوگا۔ اس کو میٹرو سے جوڑنے کا بھی مقامی انتظامیہ کا منصوبہ ہے۔
Published: undefined
اترپردیش حکومت میں شہری ہوا بازی کے محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ایس پی گوئل نے کہا کہ یہ ہوائی اڈہ اترپردیش کی معاشی ترقی کا اگلا انجن ثابت ہوگا۔ ہوائی اڈے پر براہ راست 10 کروڑ روپے اور طویل مدتی میں 50 سے 60 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعمیراتی کام بروقت ہو جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز