نئی دہلی: ملک بھر میں آج یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر شاہین باغ میں بھی پرچم کشائی کی گئی۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج کا مرکز بن چکے دہلی کے شاہین باغ میں اس موقع پر حب الوطنی کا زبردست جوش نظر آیا۔
Published: 26 Jan 2020, 12:05 PM IST
شاہین باغ کی تین عمر رسیدہ خواتین جنہیں یہاں دادی کہا جاتا ہے، انہوں نے اور روہت ویملا کی والدہ رادھیکا ویمولا نے مشترکہ طور پر پرچم کشائی کی۔
Published: 26 Jan 2020, 12:05 PM IST
یہاں دھرنے پر بیٹھی خواتین نے مظاہرے کے مقام کو ترنگے جھنڈوں اور پھولوں سے سجایا، جس کے بعد پرچم کشائی کو انجام دیا گیا۔ اس موقع پر تمام مظاہرین نے ایک ساتھ مل کر سڑک پر قومی ترانہ گایا۔ ساتھ ہی آئین کے ابتدائیہ کو بھی پڑھا۔
Published: 26 Jan 2020, 12:05 PM IST
واضح رہے کہ شاہین باغ میں 15 دسمبر سے خواتین کی ایک بڑی تعداد دھرنے پر بیٹھی ہے۔ یہ خواتین شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ قانون ان کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے۔ ایک طرف جہاں شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے، وہیں دوسری طرف مرکزی حکومت نے اس پر سخت رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اس قانون کو واپس نہیں لیں گے۔
Published: 26 Jan 2020, 12:05 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Jan 2020, 12:05 PM IST