سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے ایک پنچایت گھر کو نذر آتش کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے گذشتہ رات دیر گئے شوپیان کے جمناگری علاقہ میں قائم پنچایت گھر میں آگ لگائی۔ تاہم مقامی لوگوں نے فوری طور پر حرکت میں آکر پنچایت گھر میں لگائی گئی آگ پر قابو پالیا۔ آگ کی اس وارداد میں پنچایت گھر کو معمولی نوعیت کا نقصان پہنچا ہے۔
خیال رہے کہ ریاست جموں وکشمیر میں پنچایتی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ جنوبی کشمیر میں نامعلوم افراد نے پنچایت گھروں کو آگ لگانا شروع کردیا ہے۔ 16 ستمبر کو پنچایتی انتخابات کی تاریخوں کے باضابطہ اعلان سے لیکر اب تک 5 پنچایت گھروں میں آگ لگائی جاچکی ہے۔
Published: undefined
آگ کی ان وارداتوں میں پنچایت گھروں کے ان پختہ ڈھانچوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ آتشزنی کے یہ واقعات پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں رونما ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزنی کے ان واقعات کے سلسلے میں متعلقہ پولیس تھانوں میں کیس درج کرکے ملوثین کا پتہ لگانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ ریاست میں 16 ستمبر کو پنچایتی اداروں کے انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ یہ انتخابات17 نومبرسے11 دسمبر تک9 مرحلوں میں منعقد کئے جائیں گے۔
ریاست میں اس سے پہلے پنچایت انتخابات 10 سال کے بعد 2011 میں منعقد ہوئے تھے اور ان پنچایتوں نے اپنی مدت جولائی2016 میں مکمل کی تھی۔ ریاست میں پنچایتی انتخابات کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined