قومی خبریں

میانمار میں احتجاج کی کوریج کرنے والے 5 صحافیوں پر فرد جرم عائد

بغاوت مخالف مظاہروں کی کوریج پر امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے ایک فوٹو گرافر سمیت 5 صحافیوں پر میانمار کی عدالت نے باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کر دی

میانمار میں مظاہرہ / Getty Imgaes
میانمار میں مظاہرہ / Getty Imgaes SOPA Images

ینگون: بغاوت مخالف مظاہروں کی کوریج پر امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے ایک فوٹو گرافر سمیت 5 صحافیوں پر میانمار کی عدالت نے باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کر دی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل میانمار کی فوج نے نیوز رومز پر چھاپے مارے تھے اور میڈیا لائسنس منسوخ کئے تھے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم فروری کو ملک میں آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کے خلاف بغاوت اور انہیں اقتدار سے بے دخل کرنے کے بعد سے احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں اور ہزاروں افراد جمہوریت کی واپسی کے مطالبے کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

Published: undefined

گذشتہ ماہ ینگون میں بغاوت مخالف مظاہرے کا احاطہ کرنے والے پانچ صحافیوں کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں ’’خوف پیدا کرنے، جھوٹی خبریں پھیلانے یا براہ راست یا بالواسطہ کسی سرکاری ملازم کو مشتعل کرنے‘‘ کے الزامات کا سامنا ہے۔ میانمار کی فوجی جنتا نے بغاوت کے بعد قانون میں ترمیم کی تھی جس میں زیادہ سے زیادہ سزا دو سال سے بڑھا کر تین سال تک کردی گئی تھی۔

Published: undefined

گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران پانچوں صحافی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے موجود تھے جن پر باضابطہ طور پر الزام لگایا گیا جبکہ امریکی سفارتخانے کے نمائندے عدالت کے باہر انتظار کرتے رہے۔ اس میں ایک صحافی تھین ژاؤ اے پی کے فوٹوگرافر تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined