ترن تارن: پنجاب میں بی ایس ایف نے بڑی کارروائی کو انجام دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترن تارن کے کھیم کرن میں پاکستان کے پانچ درندازوں کو بی ایس ایف کے جوانوں نے مار گرایا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ درانداز پنجاب میں منشیات پہنچانے کے ارادے سے سرحد پار کر رہے تھے۔
Published: undefined
بی ایس ایف کے اعلی افسر نے بتایا کہ سیکورٹی دستوں نے سرحد کے نزدیک کچھ لوگوں کی مشتبہ سرگرمیاں دیکھی اور انہیں للکارا جس کے بعد دراندازوں نے فائرنگ شروع کردی۔ سیکورٹی دستوں نے بھی جوابی کارروائی میں فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں مڈبھیڑ میں پانچ درانداز مارے گئے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ سرحد پر اونچی جنگلی گھاس کا فائدہ اٹھا کر درانداز ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جائے وقوع پر ابھی تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ کھیم کرن پنجاب کے ترن تارن ضلع میں واقع ہے جوکہ سرحد سے ملحقہ علاقہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک درانداز سے اسالٹ رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ پنجاب میں منشیات کا کاروبار بڑے پیمانے پر پھیلا ہوا ہے اور ریاست کا ایک بڑا نوجوان طبقہ اس کی زد میں ہے۔ الزام ہے کہ منشیات کی بیشتر مقدار ہمسایہ ملک پاکستان سے ہی پنجاب تک پہنچتی ہے۔ ریاستی حکومت اس پر روک لگانے کی پرزور کوشش کر رہی ہے اس کے باوجود نشہ کے کاروباری نوجوانوں میں موت بانٹ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined