قومی خبریں

اتراکھنڈ میں سڑک حادثے میں اترپردیش کے پانچ نوجوانوں کی دردناک موت

پولیس اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے بڑی مشکل سے لاشوں کو کھائی سے نکالا، تمام لاشیں گاڑی کے اردگرد بکھری ہوئی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع کے کوٹا باغ میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں اتر پردیش کے رام پور ضلع کے پانچ نوجوانوں کی المناک موت ہو گئی۔پولیس نے لاشوں کو کھائی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے سشیلا تیواری اسپتال بھیج دیا ہے۔

Published: undefined

کالاڈھونگی پولیس اسٹیشن کے انچارج نندن سنگھ راوت کے مطابق سفاری کار نمبر DL 3CCC 0957 حادثے کا شکار ہوکر تقریباً 800 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔ اس خوفناک حادثے میں بلاس پور اور رام پور کے پانچ نوجوانوں کی المناک موت ہو گئی۔

Published: undefined

جس جگہ حادثہ پیش آیا وہ انتہائی ناقابل رسائی ہے۔ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے بڑی مشکل سے لاشوں کو کھائی سے نکالا۔ تمام لاشیں گاڑی کے اردگرد بکھری ہوئی تھیں۔ اس حادثے میں کار کو بھی بری طرح نقصان پہنچا۔

Published: undefined

مرنے والوں میں سمت سنگھ (27) روی پرتاپ سنگھ (26) ساکن بجلی فارم، تحصیل بلاس پور، ضلع رام پور، یوپی، جگروپ سنگھ (27) ساکن رتن پور، تحصیل بلاس پور، ضلع رام پور، یوپی، جگجیت سنگھ (22) ساکن شیوارورا، ضلع رام پور، اتر پردیش اور گرو سیوک سنگھ (27)، ساکن بارہ دری، بلاس پور، ضلع رام پور، اتر پردیش شامل ہیں۔

Published: undefined

مسٹر راوت نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع کوٹا باغ چوکی پولیس کو ہفتہ کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے کوٹا باغ کے چھارا گاؤں کے رہنے والے پریم بھٹ نے دی۔ اس کے بعد کوٹا باغ چوکی کے انچارج رمیش پنت اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بڑی مشکل سے لاشوں کو کھائی سے باہر نکالا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں تمام افراد کی موت ہو گئی۔ اس لیے حادثے سے متعلق تفصیلی معلومات دستیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت ان کے پاس موجود دستاویزات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب حادثے کے بارے میں ضلع مجسٹریٹ وندنا سنگھ نے بتایا کہ حادثہ جمعہ کی رات دیر گئے پیش آیا۔ ناقابل رسائی علاقہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ آج جب لوگوں کو اس بات کا علم ہوا تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔مسٹر راوت نے کہا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سشیلا تیواری اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ کل پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined