قومی خبریں

آرٹیکل 370 معاملہ پر پاکستان نے ہندوستانی ہائی کمشنر کو کیا طلب

دہلی کے ذاکر نگر، اوکھلا علاقہ میں ایک کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ہے جس میں پانچ ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے ہیں

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

آرٹیکل 370 ہٹانے کے سلسلہ میں پاکستان نے ہندوستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا

اسلام آباد: حکومت ہند کے کشمیر سے آئین کے آرٹیکل 370 ہٹانے کے فیصلے کو لے کر پاکستان کی وزارت خارجہ نے پاکستان میں ہندوستان کے ہائی کمشنر کو طلب کیا اور اس فیصلہ پر سخت احتجاج کیا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کر کے کہا ’’سکریٹری خارجہ نے ہندوستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کے حکومت ہند کے کشمیر کو لے کر کئے گئے فیصلے پر اپنا احتجاج درج کرایا ہے‘‘۔

پاکستان کے سکریٹری خارجہ کے مطابق ہندوستان کا یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا تھا کہ وہ حکومت ہند کی طرف سے جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے خلاف تمام آپشنز استعمال کرے گا۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت ہند نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے کو ہٹانے اور ریاست کومرکز کے زیر اہتمام جموں و کشمیر اور لداخ میں بانٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: 06 Aug 2019, 6:59 AM IST

ذاکر نگر میں لگی آگ میں 6 لوگوں کی موت

ذرائع کے مطابق دہلی کے ذاکر نگر علاقہ، جوگا بائی کی گلی نمبر 7 میں قادری مسجد کے سامنے کی عمارت میں آگ رات ڈھائی بجے لگی تھی اور یہ آگ نچلی منزل میں لگی تھی۔ابھی تک ملنے والی خبروں کے مطابق اس میں ابھی تک چھہ افراد کی موت ہو گئی ہے اور گیارہ افراد زخمی ہیں۔ مرنے والوں میں تین بچے اور خاتون بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کا علاج ہولی فیملی اسپتال میں ہو رہا ہے۔

Published: 06 Aug 2019, 6:59 AM IST

ذاکر نگر کی ایک عمارت میں لگی آگ، 5 ہلاک گیارہ زخمی

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق اوکھلا کے ذاکر نگر علاقہ میں ایک کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگی ہے جس میں 5 کی موت ہو گئی ہے اور گیارہ افراد زخمی ہیں ۔ اطلاع ملنے کے بعد آگ بجھانے والی پانچ گاڑیاں وہاں پہنچ گئی تھیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ آگ کی وجہ ابھی پتہ نہیں لگ پائی ہے۔

Published: 06 Aug 2019, 6:59 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Aug 2019, 6:59 AM IST