پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے وسطی ضلع گاندربل میں منگل کے روز پانچ اشتہاری مجرموں کی جائیدادوں کو ضبط کیا جو پاکستان چلے گئے ہیں۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کے روز ایڈیشنل موبائیل مجسٹریٹ گاندربل کے حکم کے تحت سی آر پی سی کے سیکشن 82اور گورنمنٹ آرڈر زیر نمبر 12/DM/GBLکے تحت پولیس نے پانچ اشتہاری مجرموں کی غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہاکہ مذکورہ پانچ اشتہاری مجرم ہتھیاروں کی تربیت حاصل کرنے کی خاطر پاکستانی زیر قبضہ کشمیر چلے گئےاور وہ ایف آئی آر زیر نمبر 120/2009زیر دفعہ 2/3ایکٹ اور 83سی آر پی سی کے تحت پولیس کومطلوب ہے۔
Published: undefined
موصوف ترجمان کے مطابق محمد یوسف عرف یوسف نسیم ولد محمد یعقوب سعید شاہ ساکن ژونٹ ولی وار کی ایک کنال 19مرلہ اراضی زیر خسرہ نمبر 41,42,47,49کو ضبط کیا گیا۔
Published: undefined
ان کے مطابق ژونٹ ولی وار گاندربل میں ہی بشیر احمد ولد عبدالکریم وانی ساکن ژونٹ ولی وار وتہ لار کی ایک کنال 17مرلہ اراضی زیر خسرہ نمبر 883,637,288کو بھی سیل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ژونٹ ولی وار میں ہی محمد رفیق ولد لال دین چچی ساکن ژونٹ ولی وار کی گیارہ مرلہ اراضی زیر خسرہ نمبر 30,128,129,314کو ضبط کیا گیا۔
Published: undefined
گاندربل کے ژونت ولی وار میں مجرم محمد سخی ولد محمد یونس شاہ ساکن ژونٹ ولی وار کی دو کنال پندرہ مرلہ اراضی اور ہلال احمد ولد حبیب اللہ ساکن قصبہ لار کی 121/4مرلہ اراضی کو بھی سیل کیا گیا ہے۔موصوف ترجمان کے مطابق ابتک ایف آئی آرزیر نمبر 120/2009 کے تحت پولیس نے وسطی ضلع گاندربل میں نو مجرموں کی 27.1 کنال اراضی کو ضبط کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined