نئی دہلی: چین نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ جون -2020 میں لداخ کی وادی گلوان میں ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں اس کی فوج کے پانچ افسراور فوجی مارے گئے تھے۔
Published: undefined
چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی ہے۔ چین نے اپنی فوج کے ہلاک شدہ افسروں اور جوانوں کی تفصیلات بھی دی ہے ۔ ان میں پی ایل اے سنکیانگ ملٹری کمانڈ کے ریجمنٹل کمانڈر کیو ی فباؤ ، چن ہونگن ، ژیانگونگ ، ژاؤ سیوان ، اور وانگ زوران شامل ہیں۔
Published: undefined
چینی فوج نے گلوان جھڑپ میں اپنے فوجیوں کے مارے جانے کا اعتراف اسے وقت میں کیا ہے جب لداخ کی سرحد پر پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی حصوں سے ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے پیچھے ہٹنے کا عمل جاری ہے اور جمعرات کو دونوں ممالک کے درمیان اس عمل کا چوتھا مرحلہ بھی شروع ہوا ہے ۔
Published: undefined
واضح ر ہے کہ مشرقی لداخ کی وادیٔ گلوان میں گزشتہ سال 15 جون کو دونوں ممالک کے فوجیوں کے مابین جھڑپ میں ہندوستان کے 20 فوجی ہلاک ہوگئے تھے ۔ تاہم ہندوستان نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا علان اسی دوران کر دیا تھا ، لیکن چین نے ابھی تک اپنی افواج کو ہوئے نقصانات کی تفصیلات فراہم نہیں کی تھی ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز