سری گنگا نگر: راجستھان میں ضلع سری گنگا نگر کے رام سنگھ پور علاقے میں ایک کھیت میں بنائے گئے پانی کے کنٹینر میں ڈوب کر آج پانچ بچوں کی موت ہو گئی۔ پولس سپرنٹنڈنٹ آنند شرما کے مطابق، یہ بچے علاقہ کے اُدسر پنچ یو ڈی این گاؤں میں ایک کھیت میں بنے ہوئے پانی کے ٹینک میں ڈوب گئے، جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
آنند شرما نے بتایا کہ بارش کے موسم میں کھیتوں میں بنائی گئی ڈگیاں اس وقت پانی سے بھری ہوئی ہیں اور یہ بچے ڈگی میں نہانے گئے تھے جس میں وہ ڈوب گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان بچوں کی عمر دس سے بارہ سال کے درمیان ہیں اور ان میں دو لڑکیاں اور تین لڑکے شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈگی سے پانی نکالا جا رہا ہے تاکہ اچھی طرح سے معلوم کیا جا سکے کہ کہیں اور بچے تو نہیں ڈوبے ہیں۔ حادثے کے بعد گاؤں میں کہرام مچ گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز