نئی دہلی: ہندوستان کی معاشی ترقی کی شرح میں تیزی سے اضافے کی توقعات کو دھچکا لگا ہے۔ ریٹنگ ایجنسی ’فیچ ریٹنگز‘ نے موجودہ مالی سال کے لیے ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی پیشن گوئی کو 7.8 فیصد کے پچھلے تخمینہ سے کم کر کے 7 فیصد کر دیا۔ فیچ نے کہا کہ اب اسے توقع ہے کہ جون میں 7.8 فیصد کی شرح نمو کی پیش گوئی کے مقابلے 23-2022 میں ہندوستانی معیشت 7 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستانی معیشت کی شرح نمو توقع سے 0.8 فیصد کم رہے گی۔
Published: undefined
فچ ریٹنگز نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال یعنی 2023-2024 میں ترقی کی شرح اب 7.4 فیصد کے سابقہ تخمینہ کے مقابلے 6.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ پچھلی بار بھی فیچ ریٹنگز نے اپنی رپورٹ میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح کی پیش گوئی کو کم کیا تھا۔ یہ رپورٹ جون 2022 میں جاری کی گئی تھی۔
Published: undefined
جون 2022 میں اپنی رپورٹ میں فیچ نے سال 2022-23 کے لیے ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی پیشن گوئی کو 8.5 فیصد سے گھٹا کر 7.8 فیصد کر دیا تھا۔ تاہم، اسی رپورٹ میں فیچ ریٹنگز نے ہندوستان کے آؤٹ لک کو اپگریڈ کرتے ہوئے منفی سے مستحکم قرار دیا اور اسے ’بی بی بی‘ کی درجہ بندی فراہم کی۔ خیال رہے کہ جون 2020 میں فیچ ریٹنگز نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے انڈیا کے آؤٹ لک کو منفی قرار دے دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز