قومی خبریں

لاک ڈاؤن کے دوران بھی کیرالہ میں مل رہی تازی مچھلیاں!

اس سسٹم سے کسان بھی خوش ہیں کہ انہیں فارم کے گیٹ پر ہی مچھلیوں کی قیمت مل جاتی ہے اور صارفین بھی خوش ہیں کہ لاک ڈاؤن کے باوجود وہ اپنی من پسند مچھلیوں کا ذائقہ لے رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: تعلیم اور سیاحت کے میدان میں مشہور کیرالہ نے لاک ڈاؤن کے دوران بھی گھر گھر مچھلی دستیاب کرنے کی ترکیب تلاش کر ہی لی۔ اس ریاست کے ایک زرعی سائنس سینٹر کی نئی سوچ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب لوگوں کی آمد ورفت پرعائد پابندی کی کاٹ تلاش کرلی اور کوچی شہر کے ارد گرد لوگوں کو ہر صبح تازہ لذیذ مچھلیاں گھر کے دروازے پر ملنے لگی ہیں۔

Published: undefined

ارناكلم زرعی سائنس سینٹر کی مدد سے کوچی شہر کے چار کلومیٹر کے دائرہ کے لوگوں کو ایک کوآپریٹو گروپ کے ذریعے من پسند مچھلیاں اور کیکڑے گھر میں مناسب قیمت پر دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔ اپنے بہترین ذائقہ کے لئے مشہور ’پرل اسپارٹ‘، ’سی باس‘ اور ’پینپنو‘ قسم کی مچھلیاں لوگوں کو گھر پر مل رہی ہیں۔ تقریباً 350 کنبے اس سروس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس نئے سسٹم کے ذریعے یومیہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ کی مچھلیاں فروخت کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

زرعی سائنس سینٹر نے ’كڑاپورم فریش فش سپلائی آرگنائزیشن ‘ کو تربیت دی تھی جو اب لوگوں کو مچھلیاں فراہم کر رہا ہے۔ یہ تنظیم زرعی سائنس سینٹر کے ساتھی کسانوں سے ان کے فارم پر مچھلی لیتا ہے اوراس کی صفائی کرکے سپلائی کرتا ہے۔ صبح وہاٹس ایپ میسیج کے ذریعے مچھلیوں کی تصاویر اور ان کی قیمت وغیرہ کی معلومات دے دی جاتی ہے۔

Published: undefined

اس سسٹم سے کسان بھی خوش ہیں کہ انہیں فارم کے گیٹ پر ہی مچھلیوں کی قیمت مل جاتی ہے اور صارفین بھی خوش ہیں کہ لاک ڈاؤن کے باوجود وہ اپنی من پسند مچھلیوں کا ذائقہ لے رہے ہیں۔

Published: undefined

لاک ڈاؤن کے ابتدائی دنوں میں مچھلی سے متعلق سرگرمیوں پر روک لگائے جانے کی وجہ سے زیادہ تر مچھلی بازار بند ہو گئے تھے یا جزوی طور پر کھلے ہوئے تھے جس سے لوگوں کو پریشانی ہو رہی تھی۔ دوسری طرف مچھلیوں کے فروخت نہ ہونے سے کسانوں کو اس کے کھانے پر بھاری رقم خرچ کرنا پڑ رہی تھی جو مالی اعتبار سے گھاٹے کا سودا تھا۔ زرعی سائنس سینٹر کی اس کوشش کی ہر طرف سے حمایت مل رہی ہے اور وہ اس کاروبار کو بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined