اپنے گھر کو ترتیب دینے کے بجائے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان اپنی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی طرف سے تعلیم اور طبی اداروں کے نام نہاد 'دہلی ماڈل' پر کیے گئے لمبے لمبے دعووں کی طرف زیادہ متوجہ نظر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول بٹھنڈہ، پٹیالہ، جالندھر، امرتسر، موہالی، سنگرور، فیروز پور، گرداسپور اور ہوشیار پور میں پنجاب حکومت کے زیر انتظام ریاست کے 10 شاندار اسکولوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جو طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ واضح رہے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے پیر کو اپنے تعلیم اور صحت کے وزراء کے ساتھ دہلی کے کچھ منتخب سرکاری اسکولوں، محلہ کلینکس اور اسپتالوں کا دورہ کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوورہ میں دہلی کے سابق رکن اسمبلی اور اب پنجاب سے راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا، پنجاب کے چیف سکریٹری اور دیگر سینئر افسران بھی تھے۔
Published: undefined
پنجاب میریٹوریس اسکول ٹیچرز یونین کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انکشاف کیا کہ پنجاب میں پہلے ہی بہترین اسکولوں کا عملہ موجود ہے لیکن ان اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ریاستی حکومت نظر انداز کر رہی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’یہ اسکول ہونہار طلباء کو معیاری تعلیم اور کیریئر کی رہنمائی فراہم کر رہے ہیں، جن میں سے اکثریت کا تعلق معاشرے کے غریب طبقات سے ہے۔ بہت سے پاس آؤٹ طلباء نے اپنی زندگیوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ مختلف پیشوں جیسے ڈاکٹر، انجینئر، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور یہاں تک کہ انتظامی خدمات میں بھی ہیں۔‘‘
Published: undefined
یونین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی تھی کہ وہ ان اسکولوں کا دورہ کریں اور زمینی حقیقت کا جائزہ لیں کہ بہت سے اساتذہ کنٹریکٹ پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مان اور ان کے وفد میں شامل لوگ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کے نائب منیش سسودیا ان کے ساتھ چراغ انکلیو میں واقع دہلی کے ایک سرکاری اسکول میں گئے۔ وزیر اعلی بھگونت مان نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت دہلی کے ’تعلیمی ماڈل‘ کو ریاست میں نافذ کرے گی۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے، کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے ٹوئٹ کیا کہ ’’2 روزہ دہلی کا دورہ اصل مسائل سے انحراف ہے، دوسری ریاستوں میں انتخابات میں فائدہ اٹھانے کے لئے تصویر کھچوانی اور سرکاری خزانے کی بربادی ہے۔ پنجاب کو معاشی پریشانی، کسانوں کے مسائل اور بجلی کے بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے۔ مقامی مسائل کا مقامی حل ضروری ہے اور حل کے لئے معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔‘‘
Published: undefined
اکالی رہنما اور سابق وزیر تعلیم ڈاکٹر دلجیت سنگھ چیما نے وزیر اعلی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوسری ریاستوں کے اسکولوں کے دورے کرنے سے پہلے پنجاب کے اسکولوں کی صورتحال کو سمجھیں۔ انہوں نے کہا، ’’تعلیم کے دہلی ماڈل کا مطالعہ کرنے کے لیے دورے کی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے، بھگونت مان کو ان کی خوبیوں اور کمزوریوں کو سمجھنے کے لیے پہلے اپنے اسکولوں کا دورہ کرنا چاہیے تھا‘‘۔
Published: undefined
دریں اثنا، کیرالہ کے وزیر تعلیم نے عام آدمی پارٹی کے ان دعوؤں پر سوال اٹھائے ہیں کہ ’’کیرالہ کے حکام‘‘ نے دہلی کے تعلیمی ماڈل کو سمجھنے اور لاگو کرنے کے لیے قومی دارالحکومت کا دورہ کیا۔ عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی اور تعلیمی کمیٹی کی چیئر پرسن آتشی نے تصویر کے ساتھ ٹوئٹ کیا تھا ’’"کالکاجی میں ہمارے ایک اسکول میں کیرالہ کے عہدیداروں کی میزبانی کرنا بہت اچھا تھا۔ وہ اپنی ریاست میں ہمارے تعلیمی ماڈل کو سمجھنے اور لاگو کرنے کے خواہشمند تھے۔ یہ @ArvindKejriwal حکومت کا قوم کی تعمیر کا نظریہ ہے۔ تعاون کے ذریعہ ترقی۔‘‘
Published: undefined
کیرالہ کے وزیر تعلیم وی سیون کٹی نے ایک دن بعد اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر جواب دیا کہ ’’کیرالہ کے محکمہ تعلیم نے ’دہلی ماڈل‘ کے بارے میں جاننے کے لیے کسی کو نہیں بھیجا۔ ساتھ ہی، ان افسران کو تمام مدد فراہم کی جائے گی جو گزشتہ ماہ دہلی سے کیرالہ کا تعلیمی ماڈل سمجھنے آئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ و ہ جاننا چاہیں گے کہ عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی نے کیرالہ کے کن ’افسران' کا خیرمقدم کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز