گاندھی نگر: گجرات کے وزیراعلی وجے روپانی کے اچانک استعفی دینے کے ایک دن بعد آج زبردست سیاسی ہلچل اور قیاس آرائیوں کے درمیان بھوپندر رجنی کانت پٹیل کو ان کا جانشین منتخب کرلیا گیا۔ سابق وزیراعلی آنندی بین پٹیل کے قریبی 59 سالہ بھوپندر پٹیل 2017 کے گزشتہ انتخابات میں پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ آنندی پٹیل کے اسمبلی حلقہ احمد آباد کے گھاٹ لوڈیا سے ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیتے تھے۔ گھاٹ لوڈا بھوپندر پٹیل کی پاٹیدار کمیونٹی کی اکثریت والا اسمبلی حلقہ ہے۔ وہ بنیادی طور پر احمد آباد کے ہی رہنے والے ہیں۔ ان کے نام کا اعلان کرکے ایک بار پھر بی جے پی نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ حالانکہ ماضی کی قیاس آرائیوں کے مطابق پٹیل پاٹیدار کمیونٹی سے آتے ہیں پر ان کے نام کا دور دور تک کوئی ذکر نہیں تھا۔
Published: undefined
حکمراں بی جے پی کے یہاں سے نزدیکی کوبا میں واقع ریاستی ہیدکوارٹر شری کملم میں ہوئی پارٹی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر اور بی جے پی کے دو مرکزی معائنہ کاروں میں سے ایک نریندر تومر نے بھوپندر پٹیل کے بی جے پی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلی وجے روپانی نے بھوپندر پٹیل کے نام کی واحد تجویز پیش کی، جسے سابق نائب وزیراعلی نتن پٹیل سمیت دیگر اسمبلی نے کی منظور کیا۔ پیشہ سے بلڈر رہے بھوپندر پٹیل سردار دھام ٹرسٹ کے ٹرسٹی بھی ہیں جس کی عمارت کا افتتاح احمد آباد میں آن لائن کل وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ اسی پروگرام کے بعد روپانی نے اچانک استعفی دے دیا تھا۔
Published: undefined
احمد آباد اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ رہے بھوپندر پٹیل مدت کار کے حساب سے گجرات کے 22ویں اور چہرے کے لحاظ سے 17ویں وزیراعلی ہوں گے۔ بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ سے پہلے پارٹی کے کور گروپ کی میٹنگ ہوئی۔ مرکزی معائنہ کاروں نے کور گروپ کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ میٹنگ مے تین مرکزی معائنہ کار نریندر سنگھ تومر اور پرہلاد جوشی (دونوں مرکزی وزیر) اور پارٹی کے مرکزی جنرل سکریٹری ترون چگھ، ریاستی سربراہ سی آر پاٹل اور ریاستی انچارج بھوپندر یادو بھی موجود تھے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ وجے روپانی کے استعفی کے بعد سے بیشتر سیاسی مبصرین کا یہ خیال تھا کہ اگلا وزیراعلی ریاست میں دبنگ سمجھے جانے والی پاٹیدار کمیونٹی سے ہوگا اور ایسا ہی ہوا۔ پر جو نام وزیراعلی کے عہدہ کی دوڑ میں آگے سمجھے جا رہے تھے ان میں پاٹیدار کمیونٹی کے دو مرکزی وزیر منسکھ مانڈیا، پرشوتم روپالا، نائب وزیراعلی نتن پٹیل، ریاسبی جے پی کے نائب صدر گوردھن جھفڑیا، سابق وزیر پرفل پٹیل، موجودہ وزیر زراعت آر سی فلد اہم تھے۔ ان کے ریاست کے وزیر قانون پردیپ سنگھ جڈیجہ، بی جے پی کے لیڈر آر سی پاٹل، وزیر جنگلات گنپت واساوا جیسے غیرپاٹیدار لیڈروں کے نام بھی اس ریس میں شامل بتائے جا رہے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز