امراوتی: آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس کا بدھ سے آغاز ہو گیا۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی عبوری اسپیکر کے طور پر اپلا نائیڈو نے اپنی ذمہ داری سنبھالی۔ وزیراعلی جگن موہن ریڈی، اپوزیشن لیڈر چندرا بابو سمیت ارکان اسمبلی نے اس پہلے اجلاس میں شرکت کی۔
Published: undefined
عبوری اسپیکر اپلا نائیڈو نے منتخب ارکان اسمبلی کو حلف دلایا۔ سب سے پہلے کڑپہ کے حلقے پُلی ویندلہ سے منتخب رکن اسمبلی و وزیر اعلی جگن موہن ریڈی کو حلف دلوایا۔ جگن جیسے ہی حلف لینے کے لئے اٹھے ایوان نے میز پر ہاتھ تھپتھپاکر ان کا استقبال کیا، جس پر جگن نے ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کیا۔
Published: undefined
اس کے بعد چتور ضلع کے اسمبلی حلقے کُپم سے منتخب اپوزیشن لیڈر چندرابابو نائیڈو نے رکن اسمبلی کے طور پر حلف لیا۔ بعد ازاں حروف تہجی کے لحاظ سے اسپیکر نے دیگر ارکان اسمبلی کو حلف دلایا۔ واضح رہے کہ قانون ساز اسمبلی کا یہ اجلاس اگلے پانچ دنوں تک جاری رہے گا۔ جبکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن جمعہ کے روز ایوان سے خطاب کریں گے۔
Published: undefined
اجلاس کے آغاز کے سلسلے میں اسمبلی میں اصل باب الداخلہ، وزیر اعلی کی آمد اور روانگی والے باب الداخلوں کو پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ اسمبلی میں اپوزیشن کے لیے عارضی چیمبر الاٹ کیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر چندرابابو نائیڈو کو تلگو دیشم لیجسلیچر پارٹی کے دفتر کے کمرہ کے بازو کا کمرہ الاٹ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
اجلاس کے حاضر ہونے والے ارکان اسمبلی کو کسی بھی قسم کی دشواری نہ ہونے کے لیے ٹریفک کے موثر انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسپیکر اسمبلی کے طور پر سیتارام کا کل سرکاری طور پر انتخاب ہوگا۔ اس ماہ کی 14 تاریخ کو قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے گورنر نرسمہن خطاب کریں گے۔
Published: undefined
یاد رہے کہ جگن موہن ریڈی نے 11 اپریل کو ہوئے انتخابات میں اپنی قیادت میں ’وائی ایس آر پی سی‘ کو شاندار جیت دلائی۔ 175 ارکان پر مشتمل اسمبلی میں وائی ایس آر سی پی کو 151 نشستیں حاصل ہوئیں۔ چندرا بابو نائیڈو کی ٹی ڈی پی نے 23 سیٹیں جبکہ اداکار پون کلیان کی ’جنا سینا پارٹی‘ کو محض ایک سیٹ حاصل ہوئی۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز