نئی دہلی: رمضان کا ہلال نظر آنے کے اعلان کے بعد آج پورے ملک بھر کے مسلمانوں نے پہلا روزہ رکھا۔ مقدس مہینے کی شروعات کا اعلان ہوتے ہی مسلمانوں نے بڑی تعداد مسجدوں کا رخ کیا، جس سے مساجد میں رونقیں بڑھ گئی ہے۔ گذشتہ رات پہلی تراویح کی نماز میں مساجد نورانی مناظر سے جگمگا اٹھیں، مسلمانوں نے قرآن کی تلاوت کر کے دلوں کو روشن کیا، جبکہ آج صبح کی نماز فجر کے وقت بھی روزے داروں کی کثیر تعداد مساجد کو آئی۔
Published: undefined
دہلی کی جامع مسجد / آئی اے این ایس
رمضان کے چاند کے نظر آنے کے اعلان کے بعد روزہ رکھنے کی تیاریوں کے لئے بازاروں میں ہجوم رہا، دہلی اور ممبئی سمیت دیگر بڑے شہروں میں کئی علاقوں میں دیر رات اور سحری کے وقت بازار اور دکانیں کھلی رہیں۔
دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی نے سبھی کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا، ’’سب کو رمضان کی مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ مقدس مہینہ سب کی زندگیوں میں خوشیاں، اچھی صحت اور خوشحالی لائے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے رمضان المبارک کے آغاز پر اپنے پیغام میں لکھا، ’’رمضان کے مقدس مہینے کی آمد پر مبارکباد، جو عبادتوں، برکتوں، اور مغفرت کی تلاش کا وقت ہوتا ہے۔ آئیے ہم انسانیت کی خدمت کے لیے اپنے عہد کو تازہ کریں اور ہم آہنگی، امن، اور رحم دلی کو فروغ دینے کی کوشش کریں۔ رمضان مبارک!
وہیں، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں لکھا، ’’رمضان مبارک! دعا ہے کہ یہ مبارک مہینہ سب کے لیے امن، خوشی اور اچھی صحت لے کر آئے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز