بوردو (فرانس): فرانس کا سرخیوں میں رہنے والا رافیل طیارہ منگل کو ہندستان کو مل گیا اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس طیارہ میں پرواز کر کے تاریخ رقم کی۔ راجناتھ سنگھ یہاں میری نیک ایئربیس پر طیارہ کی روایتی طریقہ سے پوجا کرنے کے بعد اس پر سوار ہوئے اور داسو کمپنی کے چیف پائلٹ نے اس طیارہ کو اڑایا۔ راجناتھ سنگھ پائلٹ کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے اور انہوں نے وہاں سے ہاتھ ہلاکر اس تاریخی لمحہ کی نشاندہی کی۔ وزیر دفاع نے نصف گھنٹے تک اس جنگی طیارہ میں پرواز کی۔
Published: 08 Oct 2019, 10:28 PM IST
طیارہ نے جیسے ہی ٹیک آف کیا تو اس کی گرجنے کی آواز سے آسمان گونج اٹھا۔ ہوائی اڈہ پر کھڑے ہندوستان اور فرانس کے سینئر فوجی حکام کے علاوہ نامہ نگاروں نے بھی راجناتھ سنگھ کو پرواز کرتے دیکھا اور اس تاریخی لمحہ کے شاہد بھی بنے۔ رافیل نے یہ پرواز ایسے وقت میں کی جب ہندوستان میں آج ہی کے دن 87ویں یوم فضائیہ کے ساتھ ساتھ وجے دشمی منائی گئی۔ وزیر دفاع نے اس طیارہ میں پرواز سے پہلے اس کی ہندو رسم و رواج سے اس کی پوجا کی اور اس کے ٹائر کے نیچے لیمو رکھے۔
Published: 08 Oct 2019, 10:28 PM IST
اس سے پہلے راجناتھ سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کو رافیل طیارہ مل جانے سے ہماری صلاحیت بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان۔فرانس کے سیاسی رشتے مضبوط ہو رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ رافیل طیاروں کی ڈلیوری وقت پر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستانی سلامتی دستوں کے لئے تاریخی دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وجے دشمی کا دن ہے۔ یعنی برائی پر اچھائی کی جیت کا دن۔ آج 87 واں یوم فضائیہ بھی ہے۔ 2016میں رافیل طیاروں کے لئے معاہدہ کیا گیا تھا۔ انہیں خوشی ہے کہ رافیل کی ڈلیوری وقت پر ہو رہی ہے۔ ہماری توجہ فضائیہ کی صلاحیت بڑھانے پر ہے۔ وہ فرانس کے شکر گزار ہیں۔ تھوڑی دیر بعد رافیل میں پرواز کریں گے جو ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ رافیل ایک فرینچ لفظ ہے جس کا مطلب آندھی ہوتا ہے۔ یہ اپنے نام کے حساب سے ہماری فضائیہ کو مضبوط کرے گا۔
Published: 08 Oct 2019, 10:28 PM IST
ستمبر 2016 میں ہندوستان نے 59,000 کروڑ روپے کی لاگت سے 36 رافیل طیاروں کی خریداری کے لئے فرانس کے ساتھ ایک بین سرکاری معاہدہ پر دستخط کیے تھے۔ رافیل طیارہ کی پہلی کھیپ میں چار طیارے اگلے برس مئی میں پہنچیں گے۔ اس کے بعد چار چار کی کھیپ میں باقی طیارے 2022 تک ہندوستان آجائیں گے۔
Published: 08 Oct 2019, 10:28 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Oct 2019, 10:28 PM IST