کانگریس نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو گوتم اڈانی کا ایجنٹ قرار دیا ہے، اور اس سلسلے میں بطور ثبوت کچھ اہم حقائق پیش کیے ہیں۔ کانگریس نے انگریزی نیوز پورٹل ’اسکرول ڈاٹ اِن‘ کی ایک خبر کا تراشہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کیا ہے جس میں پی ایم مودی کے بیرون ممالک دورہ، اور پھر انہی ممالک سے اڈانی کو ملنے والے پروجیکٹ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس تراشہ کے ساتھ کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’اڈانی کے ایجنٹ کی طرح کام کر رہے ہیں نریندر مودی۔‘‘
Published: undefined
کانگریس کا کہنا ہے کہ ’’خبر ہے کہ پہلے نریندر مودی الگ الگ ممالک میں جاتے ہیں، پھر کچھ مہینوں میں اڈانی کو انہی مماکل میں بڑے پروجیکٹ مل جاتے ہیں۔ نریندر مودی کا فنڈا صاف ہے– بیرون ممالک جاؤں گا، دوست کو دھندا دلاؤں گا... خوب امیر بناؤں گا۔‘‘ اس تبصرہ کے بعد کانگریس نے ’اسکرول ڈاٹ اِن‘ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’خبر میں نریندر مودی کے جن اسفار کو ٹریک کیا گیا ہے، یہ ہے ان کی لسٹ۔‘‘ اس کے بعد کانگریس نے ٹائم لائن دیا ہے جس میں پی ایم مودی کے بیرون ملکی دورہ اور اڈانی کو حاصل پروجیکٹ کے درمیان گہرے روابط کا اندازہ ہوتا ہے۔ کانگریس نے جو ٹائم لائن پیش کیا ہے وہ اس طرح ہے:
Published: undefined
جون 2015: نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
اگست 2015: اڈانی نے بنگلہ دیش کو بجلی دینے کے لیے ڈیل کر لی
مارچ 2017: نریندر مودی نے ملیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
اپریل 2017: اڈانی نے ملیشیا میں میگا کنٹینر پورٹ پروجیکٹ سے متعلق ڈیل سائن کی
جنوری 2018: نریندر مودی نے اسرائیل کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
دسمبر 2018: اڈانی نے اسرائیل کی کمپنی کے ساتھ ملٹری ڈرون بنانے کا کام شروع کیا
جون 2018: نریندر مودی نے سنگاپور کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
جولائی 2018: سنگاپور کی کمپنی نے اڈانی پورٹس میں 1000 کروڑ روپے لگا دیے
فروری 2020: نریندر مودی نے سری لنکا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
جولائی 2020: اڈانی کے سری لنکا میں پورٹ آپریٹ کرنے سے متعلق ڈیل کی خبریں آئیں
جون 2023: نریندر مودی نے نیپال کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
جنوری 2024: نیپال حکومت نے بتایا کہ اڈانی یہاں ایئرپورٹ بنائیں گے، اس کا مینجمنٹ بھی دیکھیں گے اور پبلک سیکٹر میں سرمایہ کاری بھی کریں گے
اکتوبر 2023: نریندر مودی نے تنزانیہ کی صدر سے ملاقات کی
مئی 2024: اڈانی نے دارالسلام بندرگاہ کے کنٹینر ٹرمینل-2 کو 30 سال تک آپریٹ کرنے کی ڈیل حاصل کر لی
دسمبر 2023: نریندر مودی نے کینیا کے صدر سے ملاقات کی
جون 2024: اڈانی کو کینیا کے نیروبی ہوائی اڈہ کا کام ملا (ہائی کورٹ نے اس پر روک لگا دی)
جولائی 2024: نریندر مودی نے ویتنام کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
جولائی 2024: ویتنام کے ہوائی اڈوں میں انویسٹ کرے گا اڈانی گروپ- ویتنام کی حکومت نے کہا
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined