لکھنؤ: اترپردیش کی باگڈور سنبھالتے ہی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ حرکت میں آ گئے ہیں۔ حلف برداری کے اگلے ہی دن یعنی آج انہوں نے اپنی نئی کابینہ کا اجلاس طلب کیا۔ اس دوران یوگی کابینہ نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے کورونا کے دوران شروع کی گئی مفت راشن اسکیم میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
Published: undefined
کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پریس کانفرنس سے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے 3 ماہ تک مفت راشن اسکیم کو دوبارہ نافذ کیا جائے گا۔ اس سے ریاست کے 15 کروڑ عوام کو فائدہ ہوگا۔ خیال رہے کہ یہ اسکیم کورونا کی وبا کے دور میں ملک بھر میں شروع کی گئی تھی اور اب ریاستی حکومت نے اپنی سطح پر اس میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
اسی دوران کابینہ کی میٹنگ کے بعد دونوں نائب وزرائے اعلیٰ ایک ساتھ باہر آئے۔ نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ یہ فیصلہ 15 کروڑ لوگوں کی زندگیوں میں براہ راست تبدیلی لے کر آئے گا۔ وہیں، برجیش پاٹھک نے کہا کہ حکومت مسلسل غریبوں کا خیال رکھتی ہے اور کروڑوں خاندانوں کو اس کا فائدہ حاصل ہوگا۔
Published: undefined
کابینہ کی میٹنگ سے پہلے اتر پردیش کے وزیر مملکت سندیپ سنگھ نے کہا تھا کہ آج یوگی 2.0 کی پہلی کابینہ میٹنگ ہے اور آج کی میٹنگ میں کوئی اہم فیصلہ ہونے کا امکان ہے اور اس میں وزرا میں قلمدانوں کی تقسیم پر بھی بات ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کے روز لکھنؤ کے اکانا اسٹیڈیم میں دوبارہ اتر پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت تمام اہم لیڈران موجود رہے۔ یوگی کابینہ میں وزیر اعلیٰ اور دو نائب وزرائے اعلیٰ سمیت 53 سابق لیڈران شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined