ہندوستانی شہریوں کو لے کر متحدہ عرب امارات(یو اے ای)سے ایئر انڈیا ایکسپریس فلائٹ جمعرات کو دوپہر14:10پر کیرلہ کے کوزیکوڈ کے لئے روانہ ہوگی۔
دبئی میں ہندوستانی قونصل خانہ کے پریس سفیر نیرج اگروال نے گلف نیوز کو بتایا کی فلائٹ نمبر آئی ایکس 0344جمعرات کو یہاں سے کوزیکوڈ کے لئے روانہ ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں کے پاس فلائٹ کا کنفرم ٹکٹ ہوگا انہیں ہی ہوائی اڈہ پر پہنچنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ایئر لائن نے پہلے ہی ٹکٹ جاری کرنا شروع کردیا ہے۔اس فلائٹ سے 170مسافر جا پائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ قونصل خانہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایئر پورٹ پر بھیڑ نہ لگائیں اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کریں۔اس کے علاوہ حکام کو احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ قونصل خانہ نے ہندوستانیوں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ ایسے جعلسازوں کے جال میں نہ پھنسیں جو کورونا وبا کے دور میں انہیں ملک بھیجنےکے نام پر دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے حکومت نے واپس آنے والوں کے لئے ایک مخصوص کرایہ طے کیا ہے اور جو لوگ ابھی ٹکٹ نہیں خریدسکتے ہیں ان کو ابھی نہیں لایا جائے گا ۔ حکومت کی پہلی ترجیح ان لوگوں کو واپس لانے کی ہے جو قانونی طور پر بیرون ممالک رہ نہیں سکتے اور وہ اپناواپسی کا ٹکٹ بھی خرید سکتے ہیں۔ اس میں شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر ہردیپ پوری کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں ہے کہ وہ لوگ جو قانونی طور پر بیرون ممالک رہ نہیں سکتے لیکن ان کے پاس واپسی کے کرائے کی رقم نہیں ہے ان کا کیا کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined