اتر پردیش میں کورونا وائرس انفیکشن والے مریضوں کی تعداد 100 سے اوپر ضرور چلی گئی ہے، لیکن اب تک کسی کی موت واقع نہیں ہوئی تھی۔ تازہ خبروں کے مطابق اس انفیکشن نے ریاست میں پہلی جان 25 سالہ نوجوان کی لی ہے جو بی آر ڈی میڈیکل کالج میں زیر علاج تھا۔ مہلوک نوجوان کا تعلق بستی کے ترکہیا محلہ سے تھا جس کی موت کے بعد کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو نتیجہ پازیٹو آیا۔
Published: undefined
اب تک بزرگ اور ذیابیطس جیسی بیماریوں میں مبتلا لوگوں کو اپنا شکار بنانے والے کورونا وائرس نے ہندوستان میں پہلی بار 25 سال کے نوجوان کو موت کی نیند سلایا ہے۔ اس خبر سے لوگوں میں دہشت مزید بڑھ گئی اور نوجوان طبقہ جو خود کو اب تک اس وائرس سے کافی حد تک محفوظ محسوس کر رہا تھا، ان میں بھی گھبراہٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ مہلوک کا کورونا ٹیسٹ پہلے تو بی آر ڈی میڈیکل کالج میں ہوا تھا اور پھر دوبارہ کے جی ایم یو لکھنؤ میں ٹیسٹ کرایا گیا جہاں ریزلٹ پازیٹو آیا۔ کے جی ایم یو لکھنؤ کے میڈیا انچارج ڈاکٹر سدھیر سنگھ کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ گورکھپور سے جو سیمپل آیا تھا، وہ جانچ میں پازیٹو ملا ہے۔ گورکھپور میں ہوئی جانچ بھی پازیٹو ہی تھی۔ کے جی ایم یو سے کراس چیک ہونا تھا اور یہاں بھی اس بات کی تصدیق ہوئی کہ نوجوان کورونا وائرس کی زد میں تھا۔
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل نیوز 18 پر شائع خبر کے مطابق جس نوجوان کی موت ہوئی ہے، وہ کرانہ کی دکان چلاتا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق گزشتہ تین چار مہینوں سے اس نے کسی دوسری جگہ کا سفر نہیں کیا، لیکن عام طور پر وہ بیمار رہتا تھا۔ نوجوان شروع سے ہی گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں علاج کرا رہا تھا جہاں پیر کے روز اس کی موت ہوئی۔
Published: undefined
نوجوان کی موت کورونا کی وجہ سے ہونے کی تصدیق ہو جانے کے بعد بی آر ڈی میڈیکل کالج کے ان 12 ڈاکٹروں کو کوارنٹائن کیا گیا ہے جنھوں نے نوجوان کا علاج کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی نوجوان کے گھر والوں کو بھی کوارنٹائن کیا گیا ہے اور جانچ کی جا رہی ہے کہ ان میں سے کوئی کورونا انفیکشن کا شکار تو نہیں ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز