متھرا: اترپردیش کے شہر متھرا میں تین طلاق کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون کی ماں نے کوسی کلاں تھانہ میں داماد کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔
Published: undefined
پولس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ کرشنا نگر کی فاطمہ نے داماد اکرام پر بطور جہیز ایک لاکھ روپئے مانگنے اور بیٹی سے مارپیٹ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دفعہ 498 اے / 323 آئی پی سی/ 504 آئی پی سی / 3/4 جہیز کی روک تھام کا قانون اور مسلم خواتین (شادی سے متعلق حقوق کا تحفظ) کے تحت تھانہ میں یکم جولائی کو رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولس کے مطابق جمعرات فاطمہ کی شادی نوح (میوات) کے اکرام کے ساتھ ہوئی تھی۔
Published: undefined
خاتون تھانے میں تعینات سب انسپکٹر روچی تیاگی نے بتایا کہ تین طلاق کی نوبت آنے سے پہلے ایکسک بیورو کی ٹیم نے شوہر اکرام اور بیوی جمعرات کو سمجھانے کی کوشش کی تھی اور دونوں ساتھ میں رہنے پررضامند بھی ہو گئے تھے۔ رضامندی کے بعد دونوں کو خاتون تھانے میں 30 جولائی کو بلایا گیا تھا لیکن تھانہ جانے کے بعد میاں ۔ بیوی میں پھر جھگڑا ہوگیا اور اکرام نے ساس فاطمہ کی موجودگی میں بیوی سے تین طلاق کہہ دیا۔
Published: undefined
فاطمہ کی بیٹی جمعرات فاطمہ نے اس کے بعد سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ شلبھ ماتھور سے انصاف کی اپیل کی تھی جس کے بعد تین طلاق پر ضلع میں پہلی مرتبہ ایف آئی آر درج کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز