قومی خبریں

بہار میں نئی حکومت بننے کے بعد پہلی کابینہ میٹنگ منعقد، فلور ٹیسٹ 24 اگست کو

کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ آئندہ 24 اگست کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا جو 25 اگست کو بھی جاری رہے گا، 24 اگست کو فلور ٹیسٹ کے ذریعہ نئی حکومت اپنی اکثریت ثابت کرے گی۔

مہاگٹھ بندھن لیڈران ایک ساتھ، تصویر آئی اے این ایس
مہاگٹھ بندھن لیڈران ایک ساتھ، تصویر آئی اے این ایس 

بہار میں ایک بار پھر نتیش کمار کی قیادت میں نئی حکومت تشکیل دینے کے بعد آگے کی سرگرمیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی حلف برداری کے بعد کابینہ کی پہلی میٹنگ بھی منعقد ہو چکی ہے۔ اس کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ آئندہ 24 اگست کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا۔ بہار کی نئی حکومت میں بہار اسمبلی کا خصوصی اجلاس 24 اور 25 اگست کو منعقد ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل آج بہار کے راج بھون میں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر پھاگو چوہان نے نتیش کمار کو وزیر اعلیٰ اور تیجسوی یادو کو نائب وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف دلایا۔ اب بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت تشکیل پا چکی ہے جس میں آر جے ڈی، جنتا دل یو، کانگریس، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) اور بایاں محاذ پارٹی شامل ہیں۔ قابل ذکر یہ ہے کہ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لینے کے بعد ہی ایک بڑا اعلان کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ ایک ماہ میں ریاست کے غریبوں اور نوجوانوں کو ’بمپر روزگار‘ دیا جائے گا۔

Published: undefined

نائب وزیر اعلیٰ نے بہار کے غریبوں و نوجوانوں کو خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ روزگار اتنا بڑا ہوگا، جیسا کسی اور ریاست میں اب تک نہیں ہوا ہے۔ اس سے پہلے تیجسوی نے یہ بھی کہا کہ ’’بہار نے وہ کیا ہے جسے ملک کو ضرورت تھی۔ ہم نے انھیں ایک راستہ دکھایا ہے۔ ہماری لڑائی بے روزگاری کے خلاف ہے، اور نتیش کمار غریبوں و نوجوانوں کے درد کو محسوس کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

بہار کے تازہ سیاسی ہلچل کے درمیان بی جے پی لگاتار جنتا دل یو اور نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ حالانکہ جنتا دل یو کی طرف سے جوابی حملے بھی ہو رہے ہیں۔ صدر راجیو رنجن (للن) سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’نتیش کمار سال 2020 میں وزیر اعلیٰ نہیں بننا چاہتے تھے، لیکن آپ نے (بی جے پی نے) انھیں زبردست وزیر اعلیٰ بنایا۔ آر سی پی سنگھ بی جے پی کے ایجنٹ بن کر جنتا دل یو میں آئے۔ آپ نے (بی جے پی نے) اتحاد کے فرائض پر عمل نہیں کیا، ہم انکم ٹیکس، سی بی آئی اور ای ڈی سے نہیں ڈرتے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined