ہندوستانی فضائیہ کا پہلا سی-295 ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ ہندوستان پہنچ گیا ہے۔ یہ ایئرکرافٹ شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے وڈودرا کے فضائیہ اسٹیشن پر اترا۔ طیارہ کو گروپ کیپٹن پی ایس نیگی نے اڑایا تھا اور بحرین سے پرواز بھرنے کے بعد آج یہ ہندوستان پہنچ گیا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 25 ستمبر کو دہلی کے پاس ہنڈن ایئربیس پر منعقد ایک تقریب میں طیارہ کو رسمی طور سے ہندوستانی فضائیہ میں شامل کریں گے۔ ایسے مجموعی طور پر 56 ایئرکرافٹ ہندوستانی فضائیہ میں شامل کیے جائیں گے جن میں سے 16 پوری طرح تیار ہو کر اسپین سے آئیں گے اور 40 کی مینوفیکچرنگ ٹاٹا ایئر بس جوائنٹ ادارہ کے ذریعہ ہندوستان میں کی جائے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ حکومت نے ’ایئر بس ڈیفنس اینڈ اسپیس کمپنی‘ کے ساتھ دو سال قبل 21935 کروڑ روپے میں 56 سی 295 ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ کو خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔ سی 295 کو ایک بہترین طیارہ مانا جاتا ہے جس کا استعمال 71 فوجیوں یا 50 پیراٹروپرس کے ٹرانسپورٹیشن کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال ان مقامات پر فوجی ساز و سامان اور رسد پہنچانے کے لیے کیا جاتا ہے، جہاں موجودہ وزنی طیاروں کے ذریعہ نہیں پہنچا جا سکتا۔
Published: undefined
سی-295 طیارہ پیراشوٹ کے سہارے فوجیوں کو اتارنے اور سامان گرانے کے لیے بہت اہم ہے۔ اس کا استعمال کسی حادثے کے متاثرین اور بیمار لوگوں کو نکالنے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہ طیارہ خصوصی مہموں کے ساتھ ساتھ آفات والے حالات اور سمندری ساحلی علاقوں میں گشتی کے کاموں کو پورا کرنے میں اہل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز