دہلی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں کورونا ویکسین کووی شیلڈ کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ 16 جنوری کو شروع ہونے جا رہی کورونا کی ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کی الٹی گنتی بھی شروع ہو گئی ہے۔ پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سے منگل کے روز ہی ملک کے مختلف حصوں میں ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ پونے سے کووی شیلڈ کی پہلی کھیپ صبح کے وقت روانہ ہوئی اور صبح تقریباً 10 بجے دہلی ایئرپورٹ پر پہنچی۔ یہاں ویکسین کو سرد خانے میں رکھا گیا ہے اور جب ٹیکہ کاری مہم کا آغاز ہوگا تو اسے ویکسی نیشن سینٹر تک پہنچایا جائے گا۔
Published: undefined
دہلی ایئرپورٹ سے جب ویکسین کو ٹیکہ کاری مراکز تک پہنچایا جائے گا تو دہلی پولیس کی جانب سے سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ ویکسین لے جانے والے بکسوں کو خصوصی منظوری فراہم کی گئی ہے۔ ویکسین کی دہلی میں پہنچنے والی کھیپ کا ایک حصہ ہریانہ کے کرنال شہر میں بھی بھیجا جائے گا۔ اس دوران دہلی پولیس کی طرف سے پوری طرح حفاظت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایک کھیپ دہلی سپر اسپیشلٹی اسپتالوں میں بھی پہنچائی جائے گی۔
Published: undefined
قبل ازیں، سیرم انسٹی ٹیوٹ، پونے سے تین ڈگری کنٹرولڈ درجہ حرارت والے ٹرک سے کووڈشیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ پونے ہوائی اڈے روانہ کی گئی جہاں سے اس ویکسین کو ملک کے مختلف حصوں میں بھیجی گئی۔ ملک اس وبا کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا پہلا مرحلہ صبح تقریباً پانچ بجے تین ڈگری درجہ حرارت والے ٹرک سے کووڈ شیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ پونے ہوائی اڈے کے لیے روانگی کے ساتھ شروع ہوئی۔ قومی سطحی ٹیکہ کاری کی مہم چار دنوں کے بعد شروع ہوگی۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق ٹرک سے ویکسین کے کل 478 باکسوں کو بھیجا گیا ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے احاطے سے ٹرک صبح نکلا اور یہاں سے 15 کلومیٹر دور واقع ہوائی اڈے پر وقت سے پہنچ گیا ہے۔ ہوائی اڈے سے 10 بجے ملک کے مختلف 13 مقامات کے لیے ویکسین کو بھیجا گیا۔ ٹرک میں لدی ویکسین کو بھیجنے سے قبل ٹرک کی پوجا کی گئی۔
Published: undefined
پونے سے ہوائی راستے سے کووڈشیلڈ ویکسین کو جن مقامات میں بھیجا گیا، ان میں دہلی، احمدآباد، کولکاتا، چنئی، بنگلور، کرنال، حیدرآباد، وجے واڑہ، گوہاٹی، لکھنؤ، چنڈی گڑھ اور بھونیشور شامل ہیں۔ ممبئی کے لیے ویکسین کی کھیپ سڑک کے راستے بھیجی گئی۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ سے ویکیسن کے ذخیرے کے ٹرانسپورٹ کے لیے کول-ایمس کولڈ چین لمیٹیڈ کے ٹرکوں کو استعمال میں لایا گیا ہے۔ پہلے بیچ میں ایک کھیپ کو احمدآباد میں ایئر انڈیا کارگو کی پرواز سے بھیجا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز