قومی خبریں

دہلی کے ساکیت کورٹ میں گواہی کے لیے پہنچی خاتون پر فائرنگ، زخمی حالت میں پہنچایا گیا اسپتال

گولی سے زخمی خاتون کا نام رادھا بتایا جا رہا ہے اور اس کی عمر 40 سال سے زیادہ ہوگی، زخمی حالت میں خاتون کو میکس ساکیت اسپتال لے جایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ساکیت کورٹ میں گواہی دینے پہنچی خاتون پر فائرنگ</p></div>

ساکیت کورٹ میں گواہی دینے پہنچی خاتون پر فائرنگ

 

تصویر آئی اے این ایس

آج ایک بار پھر پولیس سیکورٹی پر اس وقت سوالیہ نشان لگ گیا جب راجدھانی دہلی کے ساکیت کورٹ میں ایک خاتون پر یکے بعد دیگرے 5-4 راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ جمعہ کی صبح ساکیت کورٹ میں ایک خاتون کو گواہی کے لیے لایا گیا تھا جب یہ سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این ایس سی تھانہ انچارج نے خاتون کو اپنی گاڑی سے اسپتال میں داخل کرایا۔

Published: undefined

اس واقعہ کے بعد دہلی پولیس میں ہلچل مچ گئی ہے۔ گواہی دینے پہنچنے والی خاتون پر گولی چلائے جانے کی خبر ملتے ہی سبھی سینئر افسران موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتون پر کئی گولیاں چلائی گئیں، لیکن ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ کتنی گولیاں اسے لگی ہیں۔ ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں خاتون کے پیٹ سے نکلتے خون کو کچھ لوگ کپڑے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے ظاہر ہے کہ گولی پیٹ میں لگی ہے۔

Published: undefined

گولی سے زخمی خاتون کا نام رادھا بتایا جا رہا ہے اور اس کی عمر 40 سال سے زیادہ ہوگی۔ زخمی حالت میں خاتون کو میکس ساکیت اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ایک عینی شاہد رنجیت سنگھ دلال کا کہنا ہے کہ 5-4 راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ یہ بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ملزم شخص معطل وکیل ہے جو گولی مارنے کے بعد کینٹین کے پچھلے راستے سے فرار ہو گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined