دہلی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے اور پارٹی کارکنان پوری دہلی میں اس کا جشن منا رہے تھے۔ اس درمیان مہرولی سے نومنتخب عآپ رکن اسمبلی نریش یادو کے قافلے پر منگل کی دیر رات کچھ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس میں ایک عآپ کارکن ہلاک ہو گیا۔ اس فائرنگ واقعہ میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی خبر بھی موصول ہوئی ہے جس کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔
Published: undefined
فائرنگ واقعہ اور ایک عآپ کارکن کی موت کی خبر سے ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا اور اس تعلق سے منگل کو ہی دیر رات ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ ساؤتھ ویسٹ ایڈیشنل ڈی سی پی انجیت پرتاپ سنگھ نے اس سلسلے میں کہا کہ حملہ آور ایک ہی تھا جس نے قافلے پر فائرنگ کی۔ انجیت پرتاپ سنگھ نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ حملہ آور کے نشانے پر نریش یادو نہیں تھے بلکہ وہی شخص تھا جسے اس نے گولی ماری۔
Published: undefined
ایک پولس افسر نے واقعہ کے تعلق سے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ نومنتخب رکن اسمبلی نریش یادو اور ان کے حامی مہرولی اسمبلی حلقہ میں ایک مندر میں پوجا کرنے گئے تھے اور پوجا کر کے لوٹ رہے تھے جب ایک حملہ آور نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ واقعہ کے بعد نریش یادو نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہی واقعہ افسوسناک ہے۔ مجھے حملے کے پیچھے کی وجہ معلوم نہیں، لیکن یہ سب کچھ اچانک ہوا۔ میں جس گاڑی میں تھا، اس پر حملہ کیا گیا۔ مجھے یقین ہے کہ اگر پولس نے صحیح طریقے سے جانچ کی تو حملہ آور پکڑے جائیں گے۔‘‘
Published: undefined
عام آدمی پارٹی کے سرکردہ لیڈروں میں شامل سنجے سنگھ نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’مہرولی رکن اسمبلی نریش یادو کے قافلے پر حملہ، اشوک مان کا سرعام قتل، یہ ہے دہلی میں قانون کا راج۔ مندر سے دَرشن کر کے لوٹ رہے تھے نریش یادو۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined