ہفتہ کو دہلی کے منڈکا علاقے میں ایک بار پھر گینگ وار کی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے ان کے مخالف گروہ کے رکن امت کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ہفتے کی شام دیر گئے 22 سالہ امت نامی مجرم جو حال ہی میں جیل سے باہر آیا تھا، پر ٹلو تاجپوریا گینگ نے حملہ کیا۔
Published: undefined
معلومات کے مطابق، ہتھیاروں سے لیس حملہ آوروں نے گوگی گینگ سے وابستہ امت پر تقریباً 6 راؤنڈ گولیاں چلائیں۔ جس کے بعد امت کی موقع پر ہی موت ہوگئی پولیس سی سی ٹی وی کی مدد سے بدمعاشوں کی شناخت کررہی ہے۔ لیکن دہلی میں جس طرح ایک کے بعد ایک قتل کی خبریں آ رہی ہیں اس سے امن و امان پر سنگین سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
اس سے قبل 13 ستمبر کو دہلی کے جی کے علاقے میں ایک جم مالک کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ اس قتل کیس میں لارنس بشنوئی گینگ کا نام سامنے آیا تھا۔ اسی دوران 27 ستمبر کو دہلی کے نرائنا میں ایک کار شوروم میں فائرنگ ہوئی تھی۔خبر کے مطابق امریکہ میں بیٹھنے والے گینگسٹر ہمانشو بھاؤ نے یہ فائرنگ کرائی تھی۔ 28 ستمبر کو نانگلوئی میں روشن حلوائی کی دکان پر شرپسندوں نے فائرنگ کی تھی۔ خبر ہے کہ گوگی گینگ نے یہ فائرنگ کی تھی۔
Published: undefined
26 اکتوبر کو رانی باغ کے علاقے میں ایک تاجر کے گھر پر فائرنگ ہوئی تھی۔ 4 نومبر کو نانگلوئی میں پلائیووڈ شوروم پر فائرنگ، 4 نومبر کو علی پور میں پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں فائرنگ۔ 6 نومبر کو پچھم وہار میں شدید فائرنگ، 6 نومبر کو دہلی کے دوارکا علاقے میں فائرنگ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined