جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلہ پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کا ہندوستان نے بدلہ لے لیا ہے اور پاکستان میں گھس کر جیش محمد کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ منگل کی صبح 12 میراج۔2000 لڑاکو جہازوں نے پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے بڑے ٹھکانوں پر حملہ کیا اور ان ٹھکانوں کو پوری طرح تباہ کر دیا۔ اس سے بوکھلائے پاکستان نے منگل کی شام کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر زبردست فائرنگ شروع کر دی۔ پاکستان ایل او سی پر 12 سے 15 مقامات پر ہیوی کاربائن ہتھیاروں سے فائرنگ کر رہا ہے۔
ہندوستان نے جوابی کارروائی میں پاکستان کی پانچ چوکیاں تباہ کر دی ہیں جس میں پاکستان کے کئی جوان مارے گئے ہیں۔ پاکستانی فوجی گاؤں والوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور عام شہریوں کے گھروں پر مورٹار اور میزائل داغ رہا ہے۔ نیوز 18 کی خبر کے مطابق اس گولاباری میں ہندوستان کے دس جوان زخمی ہوئے ہیں جبکہ کوئی بھی جوان شدید زخمی نہیں ہے۔۔
Published: 27 Feb 2019, 8:07 AM IST
پاکستان کے بالاکوٹ میں منگل کی صبح ہندوستانی فضائیہ نے جیش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی اور اس بمباری کے بعد سے پاکستان پوری طرح بوکھلا یا ہوا ہے۔ کل شام سے پاکستان نے ایل او سی کے کئی مقامات پر بمباری کی۔ ویسے ایل او سی پر بمباری کوئی نئی بات نہیں ہے اور گزشتہ تین دنوں سے اس میں تیزی آئی ہے لیکن کل یہ کافی زیادہ بڑھ گئی تھی۔ ہندوستانی افواج نے اس بمباری کا پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا
Published: 27 Feb 2019, 8:07 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Feb 2019, 8:07 AM IST